• صارفین کی تعداد :
  • 3857
  • 9/13/2008
  • تاريخ :

14 رمضان   کے اہم واقعات

تسبیح

14 رمضان المبارک سنہ 542 ھ ق کو مسلمان فقیہ اور محدث ابن مغازلی کا انتقال ہوا ۔ وہ سنہ 457 ھ ق میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے عراق میں عظیم علماء  سے تعلیم حاصل کی ۔ ابن مغازلی کو اسلامی علوم و معارف میں سے علم حدیث میں بہت زيادہ دلچسپی تھی ۔انہوں نے اپنی زندگی کا زيادہ تر حصہ واسط اور بغداد شہر میں حدیث نقل کرنے میں گزارا ۔ انہوں نے اپنے اسلاف کے آثار کو بھی نقل کیا ہے جن میں ان کے والد کی مناقب بھی شامل ہیں ۔ابن مغازلی کے تحریری آثار میں صرف حدیث پر ایک کتاب دمشق کے کتب خانے " ظاہریہ " میں قلمی نسخے کی صورت میں محفوظ ہے ۔

 

14 رمضان سنہ 1248 ہجری کو ایران کے مشہور دانشور اور حکیم شمس الدین بہبہانی نے وفات پائي ۔بہبہانی نے نوجوانی میں محقق بہبہانی اور علّامہ طباطبائي جیسے علماء سے کسب فیض کیا ۔وہ عظیم فقیہ اور عارف تھے ۔انہوں نے اپنی زندگی کا زيادہ تر حصہ تحقیق و تصنیف میں گزارا ۔شمس الدین بہبہانی نے " ، " پر تفصیلی شرح لکھی اور حکمت و اصول میں کئی کتابیں بھی تحریر کی ہیں ۔