بیڈ رومز میں ٹیلی ویژن سیٹ بچوں کی جسمانی سرگرمیوں میں کمی کا باعث بن سکتا ہے
طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جو والدین اپنے بچوں کو الگ سے ٹیلی ویژن سیٹ ان کے کمروں میں نصب کرا کے سمجھتے ہیں کہ انہوں نے سمجھ داری کا ثبوت دیا ہے۔ وہ غلطی پر ہیں ، جدید طبی تحقیق نے ثابت کر دیا ہے کہ بیڈ رومز میں ٹیلی ویژن سیٹ بچوں کی جسمانی سرگرمیوں میں کمی، کھانے پینے کی عادات میں بے اعتدالی، پڑھنے لکھنے میں نالائقی اور عزیز و اقارب کے ساتھ روابط میں سرد مہری پیدا کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ ٹیلی ویژن کی افادیت اپنی جگہ مگر ٹیلی ویژن بند کمروں میں دیکھنے سے ذہن اور جسم و صحت پر منفی رجحانات مرتب ہوتے ہیں۔ خاص طور پر بچوں میں ان کی شرح بہت زیادہ اور گھمبیر مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔ طبی ماہرین نے ایک تجربے میں دیکھا کہ جن بچوں کے کمروں میں ٹیلی ویژن تھے وہ دوسروں کی نسب سست اور غیر حاضر دماغ تھے ۔ ان کی جسمانی سرگرمیاں محدود تھیں اور وہ اپنے دوستوں اور فیملی ممبران سے کم ملتے جلتے تھے۔ 781 بچوں پر کی جانے والی تحقیق میں 5 سے 17 سال کی عمر کے بچے شامل تھے۔
القمر آن لائن ڈاٹ کام
متعلقہ تحریریں:
اولاد کی تعلیم و تربیت کی فکر
نگہداشت مراکز میں رہنے والے بچے زیادہ سانس کے امراض کا شکار ہوتے ہیں