• صارفین کی تعداد :
  • 5890
  • 9/6/2008
  • تاريخ :

سانس کي بدبو دور کرنے کے نسخے

سانس کي بدبو دور کرنے کا ایک طریقہ

دس بارہ عدد نيم کے پتوں کو ايک گلاس پاني ميں اچھي طرح ابال کر چھان ليں، پاني ٹھنڈا ہونے پر اس سے غرارے کريں، نيم جلن اور درد ميں سکون ملتا ہے اور جراثيم کش ہے، اس کے باقاعدہ استعمال سے منہ کا اندروني حصہ صاف ہوتا ہے اور سانس کي بدبو دور ہوجاتي ہے۔

 

آدھا ليموں ليں، اسے ہلکے ہاتھوں سے دانتوں اور مسوڑھوں پر رگڑيں ليموں ميں پائے جانے والا وٹامن سي منہ کے اندروني ريشوں کو سکڑ کر ان  سے زہريلے عناصر نکال کر دانتوں اور مسوڑھوں کو مظبوط بناتا ہے، ليموں ايک اچھا ماؤتھ واش بھي ہے۔

 

نيم گرم پاني ميں نمک ملا کر غرارے  کريں، نمک ميں پائے جانے والے عناصر مردہ خليوں کو نکال کر سانس کي بدبو دور کرتے ھيں۔

 

ايک گلاس پاني ميں تلسي کے بيس پچيس عدد پتے ڈال کر ڈھانپ ديں، پاني ٹھنڈا ہونے پر اس پاني سے غرارے کريں، تلسي کے پتوں ميں پائے جانے والے عناصر منہ کے اندر پيدا ہونے والے جراثيموں کو ختم کرکے سانس کي بدبو دور کرتے ھيں، يہ نسخہ روزانہ استعمال کر سکتے ھيں، يہ ايک اچھا ماؤتھ واش بھي ہے۔

ايک گلاس ٹھنڈے پاني ميں دو بوند لونگ کا تيل ڈال کر ماؤتھ واش کريں،لونگ کا تيل اينٹي بائيوٹک کا کام کرتا ہےاور اس ميں پائے جانے والے يونينال اور فينيال ايسٹيول ماؤتھ واش کا کام کرتا ہے جس سے سانس کي بدبو دورہوتي ہے۔


متعلقہ تحریریں:

تھکي آنکھوں کا علاج

 سياہ حلقے يعني ڈارک سرکل دور کرنے کے نسخے