• صارفین کی تعداد :
  • 6091
  • 8/18/2008
  • تاريخ :

ماں کا دودھ بچے کا حق اور اس کی صحت کا ضامن ہے  ۔

دوده کی بوٹل

پروفیسر زاہدہ بقائی نے کہا کہ ماں کا دودھ نوزائیدہ بچے کی اولین ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچے کے لئے ماں کے دودھ کی اہمیت، طلب و درپیش مسائل، مشکلات کے موضوع پر سوشل آبسٹیٹرکس یونٹ ون بقائی میڈیکل یونیورسٹی کیمپس میں دو روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ میں گائناکولوجسٹ، ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور طلبہ نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ماں کے لئے بچے کو دودھ پلانا ایک فطری عمل ہے۔ دوران حمل ماں کو اس بارے میں آگہی کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد بھی یہی ہے کہ ماں کے دودھ کا حصول ایک نوزائیدہ بچے کا حق اور اسکی صحت کا ضامن ہے اور اس کے لئے نہ صرف زچہ بلکہ گائناکولوجسٹ، ڈاکٹرز اور نرسیں اس امرکو یقینی بنائیں کہ ایک بچے کی زندگی کے لئے ماں کا دودھ بنیادی غذا کی صورت میں بچے کو ایک خاص عرصہ تک ملتا رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک صحت مند ماں اس عمل پر پورا اترتی ہے بشرطیکہ ماں بھی غذائیت سے بھرپور خوراک استعمال کرتی رہے لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ آگہی ورکشاپس منعقد کئے جائیں۔ ماؤں کی تربیت کی جائے، انہیں درپیش مسائل و مشکلات، علاج اورمشورے کی سہولتیں دی جائیں۔


متعلقہ تحریریں:

 ماں اور اس کی ذمہ داریاں