• صارفین کی تعداد :
  • 4455
  • 8/10/2008
  • تاريخ :

آپ کاحلیہ مبارک

الهم عجل ولیک الفرج

 کتاب اکمل الدین میں شیخ صدوق فرماتے ہیں کہ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم ک اارشاد ہے کہ امام مہدی ،شکل و شباہت خلق و خلق شمائل و خصائل ، اقوال وافعال میں میرے مشابہہ ہوں گے ۔

 آپ کے حلیہ کے متعلق علما  نے لکھا ہے کہ آپ کا رنگ گندگون ، قدمیانہ ہے ۔ آپ کی پےشانی کھلی ہوئی ہے اور آپ کے ابرو گھنے اور با ہم پیوستہ ہیں ۔ آپ کی ناک باریک اور بلند  ہے  آپ کی آنکھیں بڑی اور آپ کا چہرہ  نہآیت نورانی ہے ۔ آپ کے داہنے رخسارہ پر ایک تل ہے  ”کانہ کوکب دری “ جو ستارہ کی مانند چمکتا ہے، آپ کے دانت چمکدار اور کھلے ہوئے ہیں ۔ آپ کی زلفیں کندھوں پر پڑی رہتی ہیں ۔ آپ کاسینہ چوڑا اور آپ کے کندھے کھلے ہوئے ہیں آپ کی پشت پر اسی طرح مہر امامت ثبت ہے جس طرح پشت رسالت مآب پر مہر نبوت ثبت تھی  (اعلام الوری ص۲۶۵ وغایۃ المقصود جلد۱ ص ۶۴ و نورالابصا رص۱۵۲)۔

مھدی مشن ڈاٹ کام


آپ کی کنیت

آپ کے القاب 

امام زمانہ کا قیام

حضرت مہدی کے انصار

سنت محمدی کو زندہ کرنا

قرآن اور حضرت امام مھدی علیہ السلام

حضرت امام مہدی علیہ السلام کے اصحاب

حضرت امام محمد مہدی علیہ السلام کی ولادت باسعادت