اولمپکس گیمز افتتاحی تقریب، 80 ملکوں کے سربراہان شریک ہوں گے
بیجنگ(جنگ نیوز):
بیجنگ اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب میں 80 ملکوں کے سربراہاں کی شرکت متوقع ہے۔ منتظین نے اتوار کو اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف ملکوں کے حکومتی سربراہوں کے علاوہ ان کھیلوں میں خصہ لینے والے کھلاڑیوں،آفشلز اور میڈیا کے نمائندوں کی حفاظت کے لئے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بین الاقومی حالات اور ملک میں ایک سیاسی گروپ کی جانب سے شور شرابے اور دھمکیوں کے پیش نظر سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گےہیں ۔
بیجنگ میں ہونے والے ان کھیلوں کو تسبت سے تعلق رکھنے والے بعض دہشت گرد گروپوں سے زیادہ خطرہ ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ چینی سرحدوں پر منڈلانے والےدہشت گردی کے سیاہ بادلوں کو نظر انداز رکھتے ہوئے اولمپکس حکام نے کھیلوں کے مرکزی اسٹیڈیم کے علاوہ کھیلوں کے دیگر مقامات پر سیکیو رٹی کو حد درجہ سخت رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ غفلت اورعدم توجی نقصان دہ ثابت ہو گی پولیس اور سیکیورٹی کے عملے کو ہدایت کی گئی ہے وہ کھیلوں کے دوران شائقین کی نقل وحرکت پر بھی کڑی نگاہ رکھیں۔ اولمپکس گمیز سے قبل چین کے بعض شہروں میں مظاہرے بھی کیے جارہے ہیں۔