پاکستان کےوزیرخزانہ کی صدراحمدی نژاد سےملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرجناب محمود احمدی نژاد نے کہا کہ ایران کی خواہش یہ ہے کہ پاکستان کے عوام ہمیشہ ترقی وپیشرفت اورامن وسلامتی کے ماحول میں زندگی بسر کریں ۔
صدرجناب احمدی نژاد نے یہ بات پاکستان کے وزیرخزانہ نوید قمر سے تہران میں ملاقات کے دوران کہی ۔ انھوں نے کہا کہ ایران اورپاکستان اپنے تعاون کوزیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لئے بے شمار مشترکات کے حامل ہيں اوران دونوں ملکو ں میں اس اعتبا رسے بےپنا ہ صلاحیتيں پائی جاتی ہیں ۔
اس ملاقات ميں پاکستان کے وزیرخزانہ سید نوید قمر نے بھی تہران میں ایران کے اعلی حکام سے اپنی ملاقاتوں کوانتہائی مثبت قراردیا اورکہا کہ ایران اورپاکستان دونوں میں کافی مشترکات پائے جاتے ہيں اوردونوں ہی برادرہمسایہ اسلامی ممالک ہیں اورانہی مشترکات کی وجہ سے ہی دونوں ملکوں کے تعلقات ہمیشہ ہی مثالی رہے ہيں اور علاقے ميں اغیارکے مختلف مداخلت پسندانہ اقدامات اورشرپسندوں کی دہشت گردانہ کاروائیوں کے باوجود تہران اوراسلام آباد نے پوری ہوشیاری اوردرایت کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کوخراب ہونے سے بچایا ہے ۔ا
یران کوتوقع ہے کہ پاکستان کی حکومت شرپسندوں کی دہشت گردانہ کاروائیوں کوکنٹرول کرنے اوران عناصر کوجواغیارکی ایماء پر پاکستان کے راستے ایران کے اندرداخل ہوکردہشت گردانہ کاروائیاں انجام دینے کی کوشش کرتے ہيں لگام دینے کے لئے ان سے سختی سےنمٹے گی اوراس سلسلے میں کوتاہی سےدونوں ملکوں کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ساتھ علاقے کی سلامتی واستحکام کوبھی نقصان پہنچے گا ۔
پاکستان کے وزیرخزانہ کا دورہ تہران ایران وپاکستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے سترہویں اجلاس میں شرکت کے لئے انجام پایاتھا اوراس دورے میں تعاون کے متعدد سمجھوتے پر دستخط بھی ہوئے لیکن جیسا کہ نوید قمرکی اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام سے ہوئی ملاقاتوں کے دوران کہا گیا ہے ایران علاقے کی سلامتی کولے کرکافی سنجیدہ ہے اوریہ بات ظاہر ہے کہ ایران اپنی سرحدوں کے قریب کسی بھی طرح کی بدامنی کوبرداشت نہيں کرے گا اوراسلام آبادسے اس کویہی توقع ہے کہ تہران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی توسیع کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف مہم میں بھی تہران کا پوراساتھ دے گا خاص طورپراس لئے بھی کہ علاقائی سطح کے ہرطرح کے پروجیکٹ کوجس میں ایران پاکستان ہندوستان گیس پائپ لائن کاپروجیکٹ بھی شامل ہے اسی وقت عملی شکل دی جاسکتی ہے جب علاقے میں امن وسلامتی کا بول بالا ہو ۔ اسی بنیاد پراسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب احمدی نژاد نے کہاکہ پاکستان کی ترقی ایران کی ترقی ہے ایران کی یہ دلی خواہش ہے کہ پاکستان کے عوام ہمیشہ ترقی وامن کی راہ پر گامزن رہیں ۔