• صارفین کی تعداد :
  • 1743
  • 7/1/2008
  • تاريخ :

سرکوزی یورپ کی تعمیر میں اہم تبدیلیوں کی ضرورت ہے

سرکوزی

 

فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ جس انداز سے نئے یورپ کی تعمیر کی جا رہی ہے اس میں اہم نوعیت کی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ جس انداز سے نئے یورپ کی تعمیر کی جا رہی ہے اس میں اہم نوعیت کی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے  یہ بات انہوں نے اس موقع پر کہی ہے جب فرانس نے یورپی اتحاد کی سربراہی سنبھالی ہے۔فرانسیسی ٹیلیوژن پر نکولس سرکوزی نے کہا کہ یورپ کی تعمیر میں غلطیاں ہوئی ہیں اور جس سے یورپی شہریوں کا اعتماد اٹھ گیا ہے۔ یورپی اتحاد کی چھ ماہ کی صدارت کے دوران فرانس کا بھر پور ایجنڈہ ہے جس میں امیگریشن، دفاع اور زرعی معاملات شامل ہیں۔