تھوڑا تھوڑا خرچ کریں ہم
ننھی سے یہ بولیں نانی |
میری پیاری گڑیا رانی |
آ جا میری گود میں آ جا |
سن لے مجھ سے ایک کہانی |
یہ جو اپنی گول زمیں ہے |
پہلے پہل تھی پانی پانی |
سب دنیا تھی ایک سمندر |
جس کی لہریں تھیں طوفانی |
رفتہ رفتہ ابھری خشکی |
ہولے ہولے اترا پانی |
پیڑ، پہاڑ، چٹانیں، صحرا |
جنگل کا جنگل حیوانی |
ساری چیزیں ہو گئیں پیدا |
تب آئی وہ صبح سہانی |
جب اللہ نے حکم سے اپنے |
دکھلانے کو اپنی نشانی |
دنیا میں انسان کو بھیجا |
خوب بڑھی نسل انسانی |
تم کو سن کر حیرت ہوگی |
میری پیاری گڑیا رانی |
حصے چار، زمیں کے ہوں تو |
ایک ہے خشکی، تین ہے پانی |
لیکن، استعمال کے قابل |
زیادہ ہرگز نہیں ہے جانی |
شروع نہ کر دیں نہر بہانی |
شروع نہ کر دیں نہر بہانی |
احمد حاطب صدیقی
پیشکش : شعبہ تحریرو پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں :