• صارفین کی تعداد :
  • 1906
  • 6/28/2008
  • تاريخ :

دھمکی آمیز زبان استعمال کرنا یورپ کےمفاد میں نہیں: ہاشمی رفسنجانی   

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی

تہران کی مرکزی  نماز  جمعہ  کے خطیب  آیت اللہ  ہاشمی  رفسنجانی نے کہا ہے :

 

 کہ ایران کا ایٹمی معاملہ صرف استدلال اور سفارتی طریقے سے ہی حل ہو سکتا ہے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے  کل تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں میں ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق جی ایٹ  کے مراعاتی پیکج اور جی ایٹ کی جانب سے دھمکی آمیز زبان استعمال کۓ جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ ایسی زبان استعمال کرنا یورپ کے فائدے میں نہیں ہے  اور  ایران صحیح استدلال اور درست کلام سننے اور ایٹمی معاملے کے بارے میں مذاکرات جاری رکھنے کے ساتھ  گفتگو  کرنے  پر  آمادہ  ہے ۔

 

 جناب ہاشمی رفسنجانی نے عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے تسلسل اور اس ملک کے امور میں اغیار کی مداخلت کو عراقی عوام پر مشکلات ٹوٹ پڑنے کا سبب قرار دیا اور کہا کہ اس کا نتیجہ سارے علاقے کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی صورت میں برآمد ہوگا۔

 

جناب ہاشمی رفسنجانی نے حضرت فاطمہ زہرا علیھا السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مبارک باد پیش کرتے ہوۓ کہا کہ اسلام نے عورت کو پست افکار کے تیار کردہ غلط راستوں سے بچایا اور دنیا والوں کے سامنے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا جیسی عظیم الشان خاتون کی مثال پیش کی .