• صارفین کی تعداد :
  • 1435
  • 6/16/2008
  • تاريخ :

ایران اور کومر کے صدور نے باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے

ایران کے صدر احمدی نژاد اور کومر کا صدر عبداللہ محمد سامبی

ایران کے صدر احمدی نژاد اور کومر کے صدر عبداللہ محمد سامبی نے دونوں ممالک کے باہمی روابط کو تمام شعبوں میں فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صدر سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کے صدر احمدی نژاد اور کومر کے صدر عبداللہ محمد سامبی نے دونوں ممالک  کے باہمی روابط کو تمام شعبوں میں فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران سائنس ، تجارت ، زراعت اور دیگر مختلف شعبوں میں اپنے تجربات کومر کو منتقل کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے اس ملاقات میں کومر کے صدر ایران کے سفر پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کومر ایران کے گرانقدر تجربات سے استفادہ کرنے کا خواہاں ہے ۔