• صارفین کی تعداد :
  • 2833
  • 5/28/2008
  • تاريخ :

پروین شاکر  

پروین شاکر

پروین شاکر 24 نومبر 1954 ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔  آپ کو اردو کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے بہت ہی کم عرصے میں وہ شہرت حاصل ہوئی جو بہت ہی لوگوں کو ہوتی ہے ۔

آپ نے  انگلش لٹریچر اور زبانی دانی میں گریجوایشن کیا اور بعد میں انہی مضامین  میں  جامعہ کراچی سے ایم کی ڈگری حاصل کی ۔   پروین شاکر استاد کی حیثیت  سے درس و تدریس کے شعبہ  سے وابستہ رہیں اور پھر بعد میں آپ نے  سرکاری ملازمت  اختیار کر لی ۔

آپ سرکاری ملازمت شروع کرنے سے پہلے نو سال شعبہ تدریس سے منسلک رہیں، اور 1986ء میں کسٹم ڈیپارٹمنٹ ، سی۔بی۔آر اسلام آباد میں سیکرٹری دوئم کے طور پر اپنی خدمات انجام دینے لگیں۔

1990میں ٹرینٹی کالج جو کہ امریکہ سے تعلق رکھتا تھا تعلیم حاصل کی اور 1991ء میں ہاورڈ یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ پروین کی شادی ایک ڈاکٹر نصیر علی سے ہوئی۔ جس سے بعد میں طلاق لے لی۔    26 دسمبر 1994ء کو ٹریفک کے ایک حادثے میں اسلام آباد میں ، بیالیس سال کی عمر میں مالک حقیقی سے جا ملیں۔ ان کے بیٹے کا نام مراد علی ہے۔

انکی شاعری کا موضوع محبت اور عورت ہے۔

کتابیں:

خوشبو، صدبرگ، خودکلامی، انکار اور ماہ تمام مجموعہ کلام ہیں۔

                                                                                       

شعبہ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

  ڈپٹی نذیر احمد

 شہید ڈاکٹر محمد حسین بہشتی

سیاسی شخصیات 

 مذهبی شخصیات