• صارفین کی تعداد :
  • 4210
  • 5/26/2008
  • تاريخ :

سردی سے بچوں میں کینسر

سردی میں رہنے والے بچے

سائنسدانوں نے کہا ہے کہ سردی، نزلہ اور دوسرے انفیکشنوں سے بچوں میں کینسر کے پیدا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

نیوکیسل یونیورسٹی کی تحقیقاتی ٹیم نے یہ نتیجہ 1954 سے 1998 کے دوران کینسر کا شکار ہونے والے چودہ سال سے کم عمر کے تین ہزار بچوں پر تحقیق کے بعد اخذ کیا۔

سائنسدانوں نے دماغ میں پھوڑے اور لیوکیمیا کے شواہد حاصل کیے ہیں جو انفیکشن سے ہونے بوالی بیماریوں سے متعلقہ ہیں۔

اس قسم کے انفیکشن سے کینسر کے خطرات آٹھ فیصد بڑھ جاتے ہیں۔ حاملہ خواتین میں انفیکشن سے بھی بچے کو کینسر ہونے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے۔

انفیکشن سے انسانی خلیو ں کی شکل بدل جاتی ہے جن پر وائرس با آسانی حملہ آور ہو سکتا ہے اور ان کی شکل مزید بدل کر انہیں کینسر میں تبدیل کر سکتا ہے۔

کینسر پر ہونے والی تحقیق کے ماہر ڈاکٹر مک نیلی نے کہا کہ ’ہمیں پتہ چلا ہے کہ پیدائش کی جگہ بہت اہم ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ماں کے پیٹ میں یا بچے کی زندگی کے ابتدائی ایام میں ہونے والا انفیکشن کینسر کی وجہ بن سکتا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ انفیکشن بالکل معمولی بھی ہو سکتا ہے۔ ایسی عام بیماریاں جن کے لیے بعض اوقات ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت بھی محسوس نہیں کی جاتی، جیسا کہ نزلہ، زکام اور سانس کی انفکشن وغیرہ‘۔

انہوں نے کہا کہ یہ نتیجہ اس موضوع پر ہونے والی تحقیق کی صرف ایک کڑی ہے اور اس سے حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔

یوکے کینسر ریسرچ کے ڈائریکٹر پروفیسر جان ٹوائے کا کہنا ہے کہ ’یہ معلومات وائرس اور بچوں میں کینسر کے مابین تعلق کو ظاہر کرتی ہیں۔ لیکن ہمیں ان پر یقین کرنے سے پہلے مزید شہادتوں کی ضرورت ہے‘۔