• صارفین کی تعداد :
  • 4396
  • 5/27/2008
  • تاريخ :

سمندری کھِیرے سے ملیریا کا مقابلہ

سِی ککمبر

ایک تحقیق کے مطابق ’سمندری کھِیرا‘(سِی ککمبر) ملیریا کے جراثیم کو پھیلنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ’سمندری کھیرا‘ بارش کے بعد نکلنے والے کیڑوں سے ملتا جلتا ہے اور پروٹین اور دیگر ایسے اجزاء پیدا کرتا ہےجو ملیریا کے جراثیم کی پیداوار روکتے ہے۔

عالمی ماہرین کی ایک ٹیم نے جینیاتی انجنیئرنگ سے پیدا کردہ مچھروں کے ساتھ ایسے نتائج حاصل کیے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ پروٹین ملیریا کے جراثیم کی نشو نما روکتا ہے۔ تجربے میں ’سمندری کھیرے‘ میں پائے جانے والے پروٹین کو اس وقت ان مچھروں میں داخل کیا گیا تھا جب وہ خوراک حاصل کر رہے تھے۔

ملیریا سے دنیا بھر میں ہر سال پچاس کروڑ لوگ متاثر ہوتے ہیں اور دس لاکھ لوگ ہلاک ہوتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق دنیا کی کل آبادی میں سے چالیس فیصد لوگوں کو ملیریا کا خطرہ رہتا ہے۔

امپیریل کالج لندن کے پروفیسر باب سنڈن کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے نتائج انتہائی حوصلہ افزاء ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی کافی کام باقی ہے۔ ’انہوں نے کہا  نے کہا کہ ’سمندری کھیرے‘ کے پروٹین سے مچھروں میں ملیریا کے جراثیم بہت حد تک کم ہوئے لیکن وہ مکمل طور ہر ختم نہیں ہوئے۔