ہندوستان کوسابق امریکی سفیر کی دھمکی
ہندوستان میں امریکہ کے سابق سفیر نے دھمکی دی ہے کہ ہند امریکہ سول ایٹمی معاہدہ
ناکام ہوجانے کی صورت میں ہندوستان کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی ۔
اردو ریڈیو تہران کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق ہندوستان میں امریکہ کے سابق سفیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ اس معاہدے کے ناکام ہوجانے کی صورت میں دونوں ملکوں کے تعلقات پر کوئی اثر نہيں پڑے گا مگر ہندوستان کواس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی ۔ مسٹر بلیک ویل نے انتباہی لہجے میں کہا کہ یہ سمجھوتہ ناکام ہوجانے کی صورت میں ہندوستان کو دوسرے ملکوں سے سول ایٹمی ایندھن یا ديگر سازوسامان حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ ہندوستان میں امریکہ کے سابق سفیر نےیہ بیان ایک ایسے وقت دیا ہے جب ہندوستان میں حزب اختلاف کی جماعیتں اوراسی طرح حکومت کی باہر سے حمایت کرنے والی بائیں بازو کی پارٹیاں ہند امریکہ ایٹمی معاہدے کی مخالفت کر رہی ہیں۔ ان پارٹیوں کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے ہندوستان کی آزاد خارجہ پالیسی اور اسی طرح اس کی ایٹمی خودمختاری کو نقصان پہنچے گا ۔ ہندوستان میں مبصرین کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لئے امریکہ کی دلچسپی سے یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ اس معاہدے سے ہندوستان سے زیادہ امریکہ کو فائدہ پہنچے گا ۔
متعلقہ تحریریں:
ہندوستان کے علاقے اورنگ آباد میں ہونے والے فسادات پر قابو پا لیا گیا ۔
ہندوستان اور بنگلادیش کے درمیان تینتالیس برسوں کے بعد ریل رابطہ بحال
نئی دہلی میں ہند افریقہ کانفرنس