• صارفین کی تعداد :
  • 2016
  • 4/16/2008
  • تاريخ :

ہندوستان اور بنگلادیش کے درمیان تینتالیس برسوں کے بعد ریل رابطہ بحال

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ریل بحال

تینتالیس برسوں کے بعد پہلی بار ہندوستان اور بنگلادیش کے  درمیان ریل رابطہ بحال ہوا ہے اور یوں  میتری ایکسپریس  ڈھاکا سے کولکتہ اور کولکتہ  سے ڈھاکا کیلۓ روانہ ہوئی ۔ بنگلا دیش کی آزادی میں ہندوستان کے اہم کردار کے پیش نظر بنگلا دیش میں اس کا اچھا خاصا اثر و رسوح تھا اور دونوں ملکوں کے درمیان مارچ انیس سو بہتر میں پچیس سالہ دوستی معاہدے پر دستخط ہوۓ ہندوستان اور بنگلا دیش  کے عوام کا خیال تھا کہ ان کی دوستی پائدار ہوگی اور یہ رابطہ شیخ مجیب الرحمان کی زندگی تک پائدار بھی تھا لیکن اگست انیس سو پچھتر میں شیخ مجیب الرحمان کے قتل کے بعد  دونوں ملکوں کے تعلقات میں سرد مہری آ گئی  اور اس  وقت سے لے کر اب تک دونوں کے تغلقات میں ہمیشہ ہی کچھ مشکلات پیش آتی رہیں ۔ اس کے باوجود اس امر کے پیش نظر کہ ہندوستان اور بنگلادیش سارک کے رکن ملک ہیں ان میں تعلقات کو فروغ دینے کی صلاحیت موجود ہے اور دونوں ملک اپنے روابط کو فروغ دے سکتے ہيں .ہندوستانی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بھی ڈھاکا میں سارک سربراہی اجلاس کے موقع پر  بنگلادیش کے ساتھ تعلقات کو  فرو غ  دینے پر آمادگی ظاہر کی تھی ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کو اپنی توجہ ماضی کے مسائل پر مرکوزنہیں  رکھنی چاہۓ  لہذا موجودہ حالات میں باہمی اعتماد کی بنیاد پر تعلقات کی بحالی پہلی ضرورت ہے  اور ایسا نظر آتا ہے  کہ ریل رابطہ کی بحالی ہندوستان  اور بنگلادیش کی سفارتی کوششوں اور حالیہ سارک سربراہی ا جلاس میں دونوں ملکوں کے رہنماؤں کی فہم و فراست اور دوراندیشی کا نتیجہ ہے۔

 

متعلقہ تحریریں: 

 حکومت ہند تسلیمہ نسرین کوملک سے واپس بھیجے، آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ

 بھارت کی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا