• صارفین کی تعداد :
  • 1528
  • 4/8/2008
  • تاريخ :

دین ابراہیمی کے پیرؤں کے درمیان تعاون سے دنیا کے مسائل

حل ہوسکتےہيں۔ صدر مملکت

محمود احمدی نژاد

اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ مسلمان اور عیسائی منہ زور عالمی طاقتوں کو روک سکتے ہیں۔

صدر مملکت نے تہران میں واٹیکن کے نۓ سفیر ژان پل گویل کے اسناد تقرری دریافت کرتے ہوۓ کہا کہ  دنیا کے مسائل کے حل اور حالات کی اصلاح مسلمانوں اورعیسائیوں سمیت دین ابراہیمی کے پیرؤوں کے تعاون وکوششوں سے ہی  ہوسکتی ہے اوربعض لوگ جان بوچھ کر نفرت اور کینہ کو بڑھاوا دینے کی کوشش کررہے ہیں ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ وہ لوگ جو پیغمبروں کی توہین کررہے ہیں انھیں انسانیت کی ہوا بھی نہیں لگی ہے کیونکہ وہ اپنی زندگی کا دارو مدار جنگ کے دلدل میں تلاش کر رہے ہیں۔واٹیکن کے نۓ سفیر ژان پال گوئل نے اس موقع پر ملت ایران کوکئی ہزار سال کی تہذیب و تمدن کاحامل قرار دیتے ہوۓ کہا کہ الہی ادیان کے ماننے والوں کے درمیان گفتگو سے انسانی وقار کا تحفظ اور دنیا میں امن وامان قائم ہوگا۔ واٹیکن کے سفیر نے مزید کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کو جان لیناچاہۓ کہ آزادی بیان کا مطلب توہین کرنے کی آزادی نہیں ہے۔

 

متعلقہ تحریریں:

او آئی سی کے سربراہی اجلاس سے صدر احمدی نژاد کا اہم خطاب

غزہ کے مظالم ڈوبتی ہوئی صیہونی حکومت کو نہیں بچا سکتے:احمدی نژاد

صدرمملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے ملت ایران کو ایٹمی معاملہ میں اسلامی جمہوریہ ایران...