• صارفین کی تعداد :
  • 7537
  • 3/29/2008
  • تاريخ :

پلا مچھلی کا سالن  تیار کرنے کا طریقہ

پلا مچھلی

 ضروری سامان اور وزن :

مچھلی آدھا سیر

دہی ایک پاؤ

سفید زیرہ ایک چٹکی

میتھی ثابت (دانہ) ایک چٹکی

مسالہ گرم پساہوا دو چائے کی چمچی

زیرہ سفید

دھنیا سکھا ایک چمچی

نمک ایک چمچی

سرخ مرچ حسب پسند

پیاز آدھا پاؤ

لہسن ایک چھٹانک

تیل آدھا پاؤ

ترکیب : 

مچھلی کے ٹکڑوں میں نمک لگا کر رکھ دیں ۔ پھر بیسن یا آٹا لگا کر دھو لیں- پیاز لچھےدار باریک کاٹ لیں- لہسن پیس لیں- تیل دیگچی میں ڈال کر گرم کر لیں پھر میتھی اور زیرہ ڈال کرفورا کٹی ہوئی پیاز ڈال دیں اور بھون کر بادامی رنگ کر لیں۔ اب باقی مسالہ پیس کر لہسن اور دہی سب کچھ ڈال کرڈانپ دیں - اور ہلکی آنچ پر پکنےدیں۔ دہی کا پانی خشک ہونے لگے تو ہلکا سا بُھون لیں۔ اور اس میں مچھلی کےٹکڑوں کو بچھادیں اور ڈھنپ دیں۔دو منٹ کے بعد ٹکڑوں کو پلٹ دیں ۔ اور ہرا مسالہ کاٹ کر ڈالیں اور تین منٹ کے بعد اُتار لیں ۔

 

متعلقہ تحریریں:

 آپ اور آپ کا گھر(2)

 آپ اور آپ کا گهر(1)