• صارفین کی تعداد :
  • 2951
  • 3/10/2008
  • تاريخ :

ڈنمارک سے اسلامی ممالک اپنے تعلقات منقطع کر لیں: عرب پارلیمنٹ

عرب پارلیمنٹ

(9 مارچ 2008 ) عرب پارلیمنٹ نے ایک بیان جاری کر کے عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈنمارک کے اخبارات میں پیغمبر اکرم (ص) کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجا ڈنمارک سے اپنے سیاسی اور اقتصادی تعلقات منقطع کر لیں ۔ اس بیان میں  ڈنمارک کے ساتھ سیاسی اوراقتصادی تعلقات ختم کۓ جانے پر مبنی سوڈان کی حکومت کے فیصلےکو بھی سراہا گیا ہے۔ ڈنمارک کے اخبارات میں پیغمبر اکرم(ص) کے توہین آمیز خاکوں کی دوبارہ اشاعت اور اس سلسلے میں  بے اعتنائی پر مبنی  ڈنمارک کی حکومت کےمؤقف کی وجہ سے مسلمانوں کے درمیان غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ موجودہ صورتحال میں ڈنمارک کے اخبارات میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور ہالینڈ کے سرکاری ٹی وی سے اسلام مخالف فلم نشر کرنے کی  اجازت  اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ایک منظم اور سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔ اور اسلامی اقدار کو بد نام کرنے کے مقصد کے پیش نظر وسیع پیمانے پر اسلام کی مخالفت کا سلسلہ شروع کیا گیاہے۔ اس لۓ اسلامی ممالک کی جانب سے ڈنمارک اور ہالینڈ جیسے ملکوں کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ  مسلمانوں کے مقدسات کی توہین  کے سلسلے میں ان ممالک کی گستاخی سے یہ نتیجہ نکالا جاسکتا ہے کہ اسلامی ممالک کی جانب سے  زبانی مذمت کافی نہیں ہے ۔ بلکہ اگر اسلامی ممالک مل کر  ان گستاخیوں میں ملوث عناصر کے مقابلے کو اپنا اصول قرار دیں اور مؤثر سیاسی اور اقتصادی ذرا‏ئع استعمال کریں تو وہ ان  مشکوک عناصر کی  کوشش کو ناکام بنا سکتے ہیں جو ایک اور  صلیبی جنگ شروع کرنے کے درپے ہیں۔

 

متعلقہ تحریریں:

اسلامی ملکوں کے سر براہ پیغمبر اکرم ص کی توہین پر سخت رد عمل ظاہر کریں