• صارفین کی تعداد :
  • 3103
  • 2/17/2008
  • تاريخ :

اسلامی ملکوں کے سربراہ پیغمبر اکرم  ص  کی توہین پر سخت ردعمل ظاہر کریں:انجمن اسلامی لندن

او آئی سی اجلاس

انجمن اسلامی لندن کے سیاسی امور کے سربراہ  فرجانی نے اسلامی ملکوں کے سربراہوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈنمارک میں پیغمبر اکرم کے توہین آمیز خاکوں کی دوبارہ اشاعت پر سخت ردعمل ظاہر کریں۔ فرجانی نے العالم ٹی وی چینل سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ملکوں کے سربراہوں کو پہلے سے زیادہ سنجیدگي سے ڈنمارک میں پیغمبر اکرم کے توہیں آمیز خاکوں کی اشاعت کے اقدام کا مقابلہ کرنے کے لیے کوشش کرنی چاہیے کیونکہ گزشتہ احتجاج کے با وجود ڈنمارک بدستور اپنی غلطیوں کو دہرا رہا  ہے۔