• صارفین کی تعداد :
  • 3521
  • 2/13/2008
  • تاريخ :

مائیکروسافٹ کی بولی پر یاہو کی نہ  

یاہُو

کپمیوٹر سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ نے انٹرنیٹ کمپنی یاہو کو خریدنے کی غیر رسمی پیشکش کے مسترد کیے جانے کو ’بدقسمتی‘ کہا ہے۔

 

مائیکروسافٹ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریباً بیالیس ارب ڈالر کی بولی جائز اور منصفانہ تھی اور مائیکروسافٹ یاہو کے حصص مالکان کو اسے بیچنے کے لیے راضی کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

اس سے قبل یاہو نے کہا تھا کہ مائیکرسافٹ کی غیر رسمی بولی ناکافی تھی اور مائیکروسافٹ نے یاہو کی مالی قدر کا درست اندازہ لگایا اور نہ ہی اس کے عالمی برانڈ اور پوری دنیا میں پھیلے ہوئے گاہکوں کا۔

 

واضح رہے کہ جب مائیکروسافٹ نے یہ بولی دی تھی تو اس وقت مائیکروسٹ کے اپنے شیئر کی قیمت اکتیس ڈالر تھی جو کہ یاہُو کے شیئر کی قیمت سے باسٹھ فیصد زیادہ تھی، لیکن گزشتہ جمہ کو جب کاروبار بند ہوا تو یاہوُ کے حصص کی قیمت 28 اعشاریہ 75 ڈالر تھی ۔

 

اخبار وال سٹریٹ جرنل نے ذرائع کے حوالے سے پہلے ہی یہ لکھا تھا کہ اس بات کا امکان کم ہی ہے کہ یاہُو کا بورڈ چالیس ڈالر فی شیئر سے کم کی قیمت کو قبول کرے گا۔