• صارفین کی تعداد :
  • 3218
  • 2/12/2008
  • تاريخ :

ایران کے خلاف صیہونی وزیر اعظم کے الزامات 

اولمرٹ

صیہونی وزیر اعظم اولمرٹ نے جو جرمنی کے دورےپردعوی کیا ہےکہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں مشرق وسطی کے علاقے کے لئے خطرہ ہیں اولمرٹ نے کہا ہےکہ وہ جرمن حکام سے ان سلسلے میں گفتگو کریں گے۔ صیہونی حکومت کسی دلیل اور ثبوت کے بغیر یہ بے بنیاد دعوے کررہی ہے کہ ایران کا ایٹمی  پروگرام خطرہ ہے ۔ یاد رہے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی اور اس کے ذیلی اداروں نے بارہا رپورٹ دی ہےکہ صیہونی حکومت کے پاس تین سوسے زائد ایٹمی واردھیڈس ہیں جن سے اقوام عالم کو شدید تشویش لاحق ہے اس کے علاوہ صیہونی حکومت نے این پی ٹی معاھدے پر دستخط بھی نہیں کئےہیں اورنہ اپنی ایٹمی تنصیبات کی نگرانی کرنے کی اجازت دیتی ہے ۔ مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی علاقائي ملکوں کی پرزوردرخواست اور اسی سلسلے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد اور ویانا میں ترک اسلحہ اجلاسوں کے فیصلوں کےباوجود امریکہ صیہونی حکومت کے خطرناک ایٹمی  پروگرام کی حمایت کررہاہے ۔ان حالات کے پیش نظر صیہونی حکومت کا یہ دعوی کرنا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام خطرناک ہے جبکہ آئی اے ای اے نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کی توثیق کردی ہے اور ایران کی ایٹمی سرگرمیاں بھرپورطرح سے آئی اے ای اے کی نگرانی میں ہیں اور ایران این پی ٹی معاھدے کا بھی رکن ہے مضحکہ خیز اور راے عامہ کو فریب دینے کے علاوہ کچھ نہيں ہے ۔ اور اولمرٹ کے تازہ الزامات بھی اسی پروپگينڈا مہم کا حصہ ہیں ۔