• صارفین کی تعداد :
  • 1662
  • 2/4/2008
  • تاريخ :

خلائي ٹیکنالوجی میں ایران کی کامیابی

 

خلائي ٹیکنالوجی

صدر مملکت جناب احمدی نژاد نے کہا ہے کہ خلائي ٹکنالوجی میں ایران نے پہلا قدم نہایت دانشمندی سے اٹھایا ہے ۔  صدر جناب احمدی نژاد نے آج ایرانی ماہرین کے تیار کردہ خلائي سسٹم کی تقریب رونمائي میں کہا کہ خلائي ٹیکنالوجی کا حامل ہونا قوم کی پرافتخار زندگي کا لازمہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کی علمی پیشرفت اقوام عالم کی توجہ کا مرکز بنی ہوئي ہے اور یہ پیشرفت ساری انسانیت سے تعلق رکھتی ہے کیونکہ ہماری قوم کے اھداف ومقاصد الھی ہیں ۔ صدر جناب احمدی نژادنے کہا کہ عالمی سامراج کا اہم ترین ہتھکنڈا انسان اور قوموں کی تحقیر کرنا ہے اور وہ قوموں کو احساس کمتری میں مبتلا کرکے ان کی تحقیر کرتا ہے ۔ انہوں نے انقلاب اسلامی کی انتیسویں سالگرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کا اہم ترین ثمرہ انسان کو اس کا تشخص وقار عطا کرنا تھا اور یہ انقلاب اسلامی کے تمام ثمرات اسی خود اعتمادی سے حاصل ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ایران کے فضائي سسٹم میں ایک سٹیلائٹ ، زمینی اسٹیشن اور سٹیلائٹ لانچر شامل ہے یہ سسٹم ایران الکٹرانک کمپنی میں تیار کيا گيا ہے ۔ اس سسٹم کی رونمائي صدر مملکت ، وزیر دفاع، سول اور فوجی حکام کی موجود گي میں کي گئ ۔ ایران نے یہ سٹلائيٹ تیار کرکے اور اسے فضا میں بھیج کرخلائي ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے اور اس ٹیکنالوجی کا حامل گيارھواں ملک بن گيا ہے ۔ (4 فروری 2008)