• صارفین کی تعداد :
  • 3607
  • 1/29/2008
  • تاريخ :

تفسیر سورہ بقرہ آیہ 73

 

قرآن مجید

فَقُلْنَا اضْرِبُوهُ بِبَعْضِهَا كَذَلِكَ يُحْيِي اللّهُ الْمَوْتَى وَيُرِيكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ (73)

توہم نے كہا كہ مقتول كو گائے كے ٹكڑے سےمس كردو خدا اسى طرح مردوں كو زندہكرتاہے اور تمھيں اپنى نشانياں دكھلاتاہےكہ شايد تمھيں عقل آجائے(73)

1 _ اللہ تعالى نے حضرت موسي(ع) كى قوم كو حكم ديا كہ ذبح شدہ گائے كا ايك ٹكڑا مقتول كے جسم پر ماريں_فقلنا اضربوہ ببعضہا ''اضربوہ'' كى مفعولى ضمير ''نفساً'' كى طرف لوٹتى ہے اور ببعضہا كى ضمير ''بقرہ'' كى طرف پلٹتى ہے_

2 _ حضرت موسى (ع) كى قوم كا مقتول، ذبح شدہ گائے كا ايك ٹكڑا لگنے سے زندہ ہوگيا _

فقلنااضربوہ ببعضہاكذلك يحيى اللہ الموتى ''كذلك يحى اللہ الموتى '' اللہ اسى طرح مردوں كو زندہ كرتاہے'' يہ عبارت اس جملہ ''فقلنا ...'' كے بعد آنا اس پر دلالت كرتى ہے كہ مقتول زندہ ہوگيا _

3 _ اللہ تعالى كا فعل علل و اسباب پيدا ہونے سے متحقق يا وقوع پذير ہوتاہے_

فقلنا اضربوہ ببعضہا

4 _ حضرت موسى (ع) كى قوم كے مقتول نے زندہ ہونے كے بعد اپنے قاتل كا تعارف كرايا_

واللہ مخرج ما كنتم تكتمون _ فقلنا اضربوہ ببعضہا كذلك يحيى اللہ الموتى

اللہ تعالى كے اس وعدہ كے بعد كہ وہ قاتل كى ماہيت و شخصيت كو افشا كرے گا بنى اسرائيل كے مقتول كے زندہ ہونے كاذكر ايك محذوف جملے پر دلالت كرتاہے يعنى فضربوہ بہا فصار حياً و قال ان فلانا قتلني_

5 _ بنى اسرائيل كے مقتول كو زندگى عطا كرنا اللہ تعالى كا فعل تھا_فقلنا اضربوہ ببعضہا كذلك يحيى اللہ الموتى بنى اسرائيل كے مقتول كے گائے كا ايك عضو مارنے سے زندہ ہوجانے كے بعد اس حقيقت كا بيان كرنا ''اللہ تعالى مردوں كو زندہ كرتاہے'' اس سے يہ مفہوم نكلتاہے كہ مقتول كو زندگى عطا كرنا اللہ تعالى كا فعل ہے نہ كہ ذبح شدہ گائے كے عضو كا اثر _

6 _ حضرت موسى (ع) كى قوم كا مقتول مذكر تھا_فقلنا اضربوہ ببعضہا

يہ مفہوم اس بناپر ہے كہ '' اضربوہ'' ميں ضمير ''ہ'' مذكر ہے جو '' نفسا'' كى طرف لوٹتى ہے_

7_ اللہ تعالى تمام مردوں كو دوبارہ زندگى عنايت فرمائے گا _كذلك يحيى اللہ الموتى

8 _ مردوں كو زندہ كرنا اللہ تعالى كے لئے سہل اور آسان امر ہے _كذلك يحيى اللہ الموتى

بنى اسرائيل كے مقتول كو زندہ كرنے ميں اور تمام مردوں كو زندہ كرنے ميں غالباً جو وجہ شباہت پائي جاتى ہے وہ سہولت اور آسانى ہے _ يعنى جسطرح اللہ تعالى نے اس مردے كو آسانى سے زندہ فرمايا باقى سارے مردوں كو بھى زندہ كرے گا _

9 _ اللہ تعالى قيامت كے دن مردوں كے حاضر ہونے كے لئے ان كو اسباب كے ذريعے زندہ فرمائے گا_*فقلنا اضربوہ ببعضہا كذلك يحيى اللہ الموتي

يہ مفہوم اس بناپر ہے كہ بنى اسرائيل كے مقتول كے زندہ ہونے ميں اور باقى مردوں كے قيامت كے روز زندہ ہونے ميں وجہ شباہت پائي جاتى ہو اور وہ اسباب كا استعمال ہے_

10_ دنيا ميں مردوں كے زندہ ہونے كا امكان پايا جاتاہے _فقلنا اضربوہ ببعضہا كذلك يحيى اللہ الموتي

11_ حضرت موسى (ع) كى قوم ميں سے ايك شخص كا قتل ہونا اور اسكا دوبارہ زندہ ہونا ايك معجزہ ہے اور ايك ايسا واقعہ ہے جو ياد ركھنے كے قابل ہے _

و إذ قتلتم نفسا ... فقلنا اضربوہ ببعضہا كذلك يحيى اللہ الموتى '' اذ'' فعل مقدر '' اذكروا'' كا مفعول ہے _

12 _ اللہ تعالى لوگوں كے لئے اپنى قدرت كى نشانيوں كو ہميشہ اور واضح كركے بيان فرماتاہے_و يريكم آياتہ آيات كا معنى نشانياں ہيں _ مردوں كے زندہ كرنے كے ذكر كى مناسبت سے ايسا معلوم ہوتاہے كہ مافوق آيت ميں آيات سے مراد قيامت يا قدرت خدا كے دلائل و نشانياں مراد ہيں_

13 _ انسانوں كو آيات كا مشاہدہ كرانے كے اہداف ميں سے ايك يہ ہے كہ انسانوں كو يہ ادراك اور شعور ديا جائے كہ ان آيات پر قدرت و توانائي اور اقتدار و

صلاحيت خداوند متعال كو حاصل ہے _يريكم آياتہ لعلكم تعقلون

14 _ سوچنا اور غور و فكر كرنا اعلى ترين اقدار ميں سے ہے_

يريكم آياتہ لعلكم تعقلون يہ جو آيات كو اس ہدف كے لئے پيش كيا گياہے كہ بشر ميں سوچنے اور غور و فكر كرنے كى زمين ہموار كى جائے اس سے غور و فكر اور تدبر كى اہميت كا پتہ چلتاہے_

15 _بنى اسرائيل كے مقتول كا زندہ ہونا اور اپنے قاتل كى پہچان كرانا اللہ تعالى كى آيات اور اسكى قدرت و اقتدار كى نشانيوں ميں سے ہے_فقلنا اضربوہ ببعضہا كذلك ... يريكم آياتہ لعلكم تعقلون''آياتہ'' كے مصاديق ميں سے بنى اسرائيل كے مقتول كا زندہ ہونا ہے جبكہ آيت كا منظور نظر بھى يہى ہے_

 

قرآن مجید

 

16 _ قرآن كريم ميں واقعات يا داستانوں كے نقل كرنے كا ہدف يہ ہے كہ انسانوں ميں تدبر اور ادراك كى زمين فراہم كى جائے_و يريكم آياتہ لعلكم تعقلون

''آياتہ'' سے بعض اوقات مراد خارجى واقعات اور حقائق ہيں جبكہ بعض اوقات منظور نظر ان حقائق كا بيان اور نقل كرنا ہے _ مذكورہ مفہوم دوسرے احتمال كى بنياد پر ہے _ اس احتمال كى بنياد پر ''آياتہ'' كے مصاديق ميں سے بنى اسرائيل كى گائے كا واقعہ اور ان كے مقتول كے زندہ ہونے كا واقعہ ہے_

17 _ بزنطى نے امام رضا (ع) سے روايت كى ہے كہ ''ان رجلاً من بنى اسرائيل قتل قرابة لہ ... فقالوا لموسى (ع) ان سبط آل فلان قتلوا فلاناً فاخبرنا من قتلہ ؟ قال ايتونى ببقرة ... فاشتروہاوجاؤابھافامر بذبحہا ثم امر ان يضرب الميت بذنبھا فلما فعلوا ذلك حيى المقتول و قال يا رسول اللہ ابن عمى قتلنى دون من يدعى عليہ قتلى فعلموا بذلك قاتلہ ...(1)

بنى اسرائيل ميں سے ايك شخص نے اپنے قريبيوں ميں سے ايك فرد كو قتل كرديا ... بنى اسرائيل نے حضرت موسى (ع) سے كہا كہ فلاں قبيلے كے ايك فرد نے كسى كو قتل كرديا ہے تو آپ (ع) ہميں قاتل كى خبر ديں كون ہے ؟ حضرت موسى (ع) نے فرمايا ا يك

گائے ميرے پاس لاؤ ... وہ لوگ گائے خريد كے حضرت موسى (ع) كے پاس لائے _ حضرت موسى (ع) نے اس گائے كو ذبح كرنے كا حكم ديا پھر فرمايا گائے كى دم مقتول كو مارو جب انہوں نے يوں كيا تو مردہ زندہ ہوگيا اور عرض كى يا رسول اللہ ميرے چچا زاد نے مجھے قتل كيا ہے نہ كہ اس شخص نے جس پر ميرے قتل كا الزام لگايا گيا ہے پس اسطرح انہوں نے قاتل كو پہچان ليا _

--------------------------------------------------

آيات الہى : 15آيات الہى كا پيش كرنا 12; آيات الہى كو بيان كرنا 12;آيات الہى كو پيش كرنے كا فلسفہ 13

ادراك:ادراك كى قدر و قيمت 14; ادراك كى زمين فراہم كرنا 16

اقدار: 14اللہ تعالى :

افعال الہى 5،7،8،9،12; اوامر الہى 1; افعال الہى كا وجود ميں آنا 3; اللہ تعالى كى قدرت كى نشانياں 12،13،15

بنى اسرائيل:بنى اسرائيل كے مقتول كا زندہ ہونا 2،4،5،11، 15; بنى اسرائيل كى تاريخ 1،2 ، 4 ، 11 ،17; بنى اسرائيل كى گائے كا ذبح ہونا 17; بنى اسرائيل ميں قتل كا واقعہ 11; بنى اسرائيل كى گائے كا واقعہ 17; بنى اسرائيل كے مقتول كا مذكر ہونا 6

تعقل:تعقل كى قدر و قيمت 14; تعقل كى زمين فراہم ہونا 16

جرائم :جرائم كے انكشاف كى كيفيت 1،2،4

حضرت موسى (ع):حضرت موسى (ع) كا واقعہ17

ذكر:تاريخ كا ذكر 11

رجعت ( دوبارہ زندہ ہونا ):رجعت كا امكان 10

روايت :17

زندگي:زندگى كا دوبارہ لوٹنا 7; زندگى كا سرچشمہ 5،7

سببيت:سببيت كا نظام 3

طبعى و فطرى عوامل:طبعى و فطرى عوامل كى اہميت 3

قاتل:قاتل كى شخصيت و ماہيت كے انكشاف كى كيفيت 1،2

قتل:ذبح شدہ گائے سے قتل كا انكشاف 1

قرآن حكيم :قرآنى قصوں كا فلسفہ 16

قيامت :قيامت ميں حشر و نشر يا حاضرى 9

مردے :مردوں كا دنيا ميں زندہ كرنا 10; مردوں كا زندہ كرنا 7; مردوں كو زندہ كرنے كے اسباب 9; مردوں كا زندہ كرنا سہل اور آسان ہے 8

معجزہ :مردوں كے زندہ كرنے كا معجزہ 11

 

--------------------------------------------------------------------------------

1) عيون اخبار الرضا (ع) ج/2 ص 13 ح 31 ، نورالثقلين ج/ 1 ص 88 ح 238_