• صارفین کی تعداد :
  • 3446
  • 1/29/2008
  • تاريخ :

تفسیر سورہ بقرہ آیۃ 69

 

قرآن مجید

قَالُواْ ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّن لَّنَا مَا لَوْنُهَا قَالَ إِنَّهُ يَقُولُ إِنّهَا بَقَرَةٌ صَفْرَاء فَاقِعٌ لَّوْنُهَا تَسُرُّ النَّاظِرِينَ (69)

ان لوگوں نے كہا يہ بھى پوچھئے كہرنگ كيا ہوگا _ كہا كہ حكم خدا ہے كہ زردبھرك دار رنگ كى ہو جو ديكھنے ميں بھيمعلوم ہو (69)

1_ حضرت موسى (ع) كى قوم تكليف شرعى كے مشخص ہونے اور ہدف ( قتل كا معمہ حل كرنا) تك پہنچنے كى خاطر گائے كے جو اں سال ہونے كو كافى نہ سمجھتى تھي_

فافعلوا ما تؤمرون _ قالوا ادع لنا ربك يبين لنا مالونہا

جملہ '' فافعلوا ما تؤمرون'' سے حضرت موسى (ع) نے اپنى قوم كو سمجھايا كہ تمہارى ذمہ دارى اس سے زيادہ نہيں كہ جواں سال گائے ذبح كرو اس كے باوجود انہوں نے گائے كا رنگ اور ديگر خصوصيات كے بارے ميں سوال كيا جو اس معنى كى طرف اشارہ ہے: اس طرح كى گائے (صرف جواں سال ہونا) ذبح كرنا قتل كے معمہ كو حل نہيں كرسكتا_

2 _ حضرت موسى (ع) كى قوم نے آپ (ع) سے تقاضا كيا كہ جو گائے ذ بح ہونى چاہيئے اس كا رنگ اللہ تعالى سے پوچھ كے بتائيں _

قالوا ادع لنا ربك يبين لنا ما لونہا

3 _ حضرت موسى (ع) كى قوم جس گائے كو ذبح كرنے پر مامور ہوئي اس كا رنگ گہرا پيلا اور فرحت بخش ہونا

چاہيئے تھا_

انہا بقرہ صفرآء فاقع لونہا تسر الناظرين

''فاقع'' كا معنى گہرا، خالص اور روشن ہے '' تسر _ مسرت بخش ہو'' اسكى ضمير '' بقرة'' كى طرف لوٹتى ہے گويا گائے ايسى ہونى چاہيئے كہ ديكھنے والوں كے لئے خوشى و مسرت كا باعث ہو _ ''صفرآئ ...'' سے يہ مفہوم نكلتاہے كہ مسرت بخش ہونے ميں رنگ بھى دخيل ہے _ يعنى مراد يہ ہے ''تسر بلونہا الناظرين'' پس گائے بھى خوبصورت ہو اور اس كا رنگ بھى _

4 _ حضرت موسى (ع) نے اس امر پر تاكيد فرمائي كہ ذبح ہونے والى گائے كى خصوصيات اللہ تعالى كى جانب سے معين كى گئي ہيں نہ كہ آپ (ع) كى طرف سے _

قال انہ يقول

5 _ گہرے پيلے رنگ والى گائے لوگوں كے لئے جاذب نظر ہوگى اور مسرت بخش ہوگى _*

انہا بقرة صفراء فاقع لونہا تسر الناظرين

يہ مفہوم اس بناپر ہے كہ جملہ '' تسر الناظرين''

قيد توضيحى ہو نہ كہ احترازى _

--------------------------------------------------

بنى اسرائيل:

بنى اسرائيل اور حضرت مو سى (ع) 2; بنى اسرائيل كى تاريخ 1،2; بنى اسرائيل كے مطالبات2; بنى اسرائيل كى گائے كا رنگ 2،3; بنى اسرائيل كى گائے كى خصوصيات1،4

ترغيب :

ترغيب كے اسباب 5

حضرت موسى (ع) :

حضرت موسى (ع) كا واقعہ 2

رنگ:

پيلا رنگ 3،5

سرور:

سرور كے اسباب 5

قتل :

ذبح شدہ گائے سے قتل كا منكشف ہونا 1

گائے :

پيلے رنگ كى گائے 5