• صارفین کی تعداد :
  • 3056
  • 1/29/2008
  • تاريخ :

تفسیر سورہ بقرہ آیۃ 68

 

قرآن مجید

قَالُواْ ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّن لّنَا مَا هِيَ قَالَ إِنَّهُ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةٌ لاَّ فَارِضٌ وَلاَ بِكْرٌ عَوَانٌ بَيْنَ ذَلِكَ فَافْعَلُواْ مَا تُؤْمَرونَ (68)

ان لوگوں نےكہا كہ اچھأ خدا سے دعا كيجئے كہ ہميں اسكى حقيقت بتائے _ انھوں نے كہا كہ ايسي گائے چاہئے جو نہ بوڑھى ہو نہ بچہ _درميانى قسم كى ہو اب حكم خدا پر عمل كرو(68)

1_ بنى اسرائيل اپنے پہلے انكار كے بعد مطمئن ہوگئے كہ يہ حكم اللہ تعالى كى جانب سے ہے _

قالوا اتتخذنا ہزواً ... قا لوا ادع لنا ربك يبين لنا ماہي

گائے كى خصوصيات اور مشخصات كو بيان كرنے كا تقاضا اس معنى كى طرف اشارہ ہے كہ حضرت موسى (ع) كى قوم كو ان كے اس كلام ''اعوذ باللہ ...'' سے يقين ہوگيا كہ يہ حكم اللہ تعالى كى جانب سے ہى ہے_

2 _ حضرت موسى (ع) كى قوم كو قتل كا معمہ حل كرنے كے لئے ہر طرح كى گائے كافى ہوگى ، اس پر يقين نہ تھا_

قالوا ادع لنا ربك يبين لنا ما ہي

3 _ حضرت موسى (ع) كى قوم نے ان سے چاہا كہ وہ گائے جو ذبح ہونى چاہيئے اسكى خصوصيات ہمارے لئے اللہ تعالى سے سوال كريں _

قالوا ادع لنا ربك يبين لنا ماہي

4 _ گائے كا درميانى عمر كا ہونا (نہ نوجوان بچھڑ ا ہو اور نہ ہى بوڑھى گائے ہو) ان معين كى گئي خصوصيات ميں سے تھا جو گائے حضرت موسى (ع) كى قوم ذبح كرنے پر مامور كى گئي _

انھا بقرة لا فأرض و لا بكر عوان بين ذلك

'' فأرض'' كا معنى ہے بوڑھى '' بقرة بكر'' ايسى جو اں سال گائے كو كہتے ہيں جو حاملہ نہ ہوئي ہو ( لسان العرب) '' عوان '' كا معنى درميانى عمر ہے _

5 _ حضرت موسى (ع) نے اپنى قوم كو جس پر مامور تھى (جواںسال گائے ذبح كرنا ) اسكا حكم ديا _

فافعلوا ما تؤمرون

6 _ ديگر خصوصيات كے سوال كرنے سے پہلے گائے كا جو اں سال ہونا ہى ضرورى و لازم تھا جس كے ذبح كرنے پر بنى اسرائيل مامور تھے_

عوان بين ذلك فافعلوا ما تؤمرون

'' فافعلوا ما تؤمرون _ جس پر مامور ہو عمل

كرو '' يہ جملہ بيان كررہاہے كہ حضرت موسى (ع) كى قوم كى تكليف شرعى يا انكا '' مامور بہ'' صرف جو اں سال گائے تھى جس ميں ديگر خصوصيات كا بيان نہ تھا_

7_ حضرت موسى (ع) نے لوگوںسے چاہا كہ جس گائے كے ذبح كرنے پر مامور ہيں اسكے بارے ميں مزيد سوالات كركے خود كو مشكلات سے دوچار نہ كريں _

فافعلوا ما تؤمرون

8_ امام صادق (ع) سے اس آيت '' قال انہ يقول انہا بقرة لا فأرض و لا بكر'' كے بارے ميں روايت ہے كہ آپ (ع) نے فرمايا :والفأرض التى قد ضربہا الفحل و لم تحمل والبكر التى لم يضربہا الفحل ... (1)

'' فأرض'' ايسى گائے كو كہتے ہيں جسكا جوڑا تو بنا ہو ليكن حاملہ نہ ہوئي ہو اور '' بكر'' ايسى گائے كو كہتے ہيں جسكا جوڑا نہ بناہو_

..............................

بنى اسرائيل:

بنى اسرائيل كے سوالات 7; بنى اسرائيل كى تاريخ 1،2،3،6; بنى اسرائيل كى خواہشات 3; بنى اسرائيل كا گائے ذبح كرنا 1،2،5،6; بنى اسرائيل

كا شك 2;بنى اسرائيل كى گائے كى خصوصيات 3،4، 6،8; بنى اسرائيل كى ذمہ دارى 5،6

تكليف شرعي:

تكليف شرعى كے سخت ہونے كے اسباب 7

حضرت موسى (ع) :

حضرت موسى (ع) كا واقعہ 3،5،7;حضرت موسى (ع) اور بنى اسرائيل 5

روايت: 8

سوال:

بے جا سوال 7

قتل:

ذبح شدہ گائے سے قتل كا منكشف ہونا2

گائے : 6

--------------------------------------------------------------------------------

1) تفسير قمى ج/ 1 ص 49 ، نورالثقلين ج/ 1 ص 88 ح 240_