• صارفین کی تعداد :
  • 2910
  • 1/28/2008
  • تاريخ :

تفسیر سورہ بقرہ آیۃ 64

قرآن مجید

ثُمَّ تَوَلَّيْتُم مِّن بَعْدِ ذَلِكَ فَلَوْلاَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ لَكُنتُم مِّنَ الْخَاسِرِينَ (64)

پھر تم لوگوں نے انحراف كيا كہ اگر فضل خدا اور رحمت الہى شامل حال نہ ہوتى تو تم خسارہ والوں ميں سے ہوجاتے _

1_ بنى اسرائيل نے تورات كے احكامات سے منہ موڑ ليا اور عہد الہى كو توڑ ديا _

أخذنا ميثاقكم ... ثم توليتم من بعد ذلك

''تولّيتم''كا مصدر تولّى ہے جسكا معنى ہے منہ پھير لينا ما قبل آيت كے قرينے سے اس كا متعلق بنى اسرائيل كاعہدتھاجس كے مطابق انہيں چاہيئے تھا كہ تورات كو قبول كريں اور اس كے احكام پر عمل كريں_

2 _ پہاڑ كے سروں پر قرار ديئے جانے والے معجزہ كے

مشاہدہ كے باوجود بنى اسرائيل كى عہد شكنى ايك نہايت سخت، تعجب آور اور غير متوقع معاملہ تھا _

أخذنا ميثاقكم و رفعنا فوقكم الطور ... ثم توليتم من بعد ذلك

'' ثم تولّيتم'' ميں ''ثم'' ترتيب رتبى كى حكايت كررہاہے جبكہ ''من بعد ذلك'' ترتيب زمانى كا مفہوم دے رہاہے ''ثم'' كا ترتيب رتبى كے لئے آنا ما بعد كے جملے ميں موجود مفہوم كى عظمت، تعجب ... و غيرہ پر دلالت كرتاہے_

3 _ اللہ تعالى كے عہد و پيمان جو انسانوں كے ساتھ ہيں انكى پابندى ضرورى ہے_

ثم توليتم من بعد ذلك

4 _ اللہ تعالى نے بنى اسرائيل كى عہد شكنى كا گناہ معاف فرماديا_

فلولافضل اللہ عليكم و رحمتہ

خطا و گناہ كے بعد فضل و رحمت كا ذكر كرنا يہ عفو و بخشش كى طرف كنايہ ہے_

5 _ اللہ تعالى نے بنى اسرائيل كى عہد شكنى اور تورات كے فرامين سے منہ پھيرنے كے باوجود ان پر اپنا فضل و رحمت نازل فرمايا_

فلو لا فضل اللہ عليكم و رحمتہ لكنتم من الخاسرين

6_ عہد و پيمان الہى كو توڑنے كى وجہ سے بنى اسرائيل اپنے خسارے اور اپنى ہستى كى تباہى كے گڑھے پر آكھڑے ہوئے _

فلولا فضل اللہ عليكم و رحمتہ لكنتم من الخاسرين

7_ اللہ تعالى كا فضل و رحمت بنى اسرائيل كو نقصان اور خسارے سے نجات دلانے كا باعث بنا_

فلو لا فضل اللہ عليكم و رحمتہ لكنتم من الخاسرين

8 _ عہد و پيمان الہى كو توڑنا انسان كے لئے زياں كار بننے اور اس كى ہستى كى تباہى كا باعث ہوتاہے_

ثم توليتم من بعد ذلك فلو لا فضل اللہ ... لكنتم من الخاسرين

''ذلك '' پيمان الہى ، آسمانى كتاب كى قبوليت اور عقائد و معارف كو اس كے مطابق ڈھالنے كى طرف اشارہ ہے_

9 _ آسمانى كتابوں كے معارف اور احكام سے منہ موڑنا انسان كے لئے خسارے اور اس كى ہستى كى نابودى كا باعث بنتاہے _

خذوا ما آتيناكم بقوة ... ثم تولّيتم من بعد ذلك فلو لا ... لكنتم من الخاسرين

10_ گناہگاروں كو اللہ تعالى كى رحمت اور فضل سے نااميد نہيں ہونا چاہيئے_

ثم توليتم ... فلو لا فضل اللہ عليكم و رحمتہ

11_ زمانہ بعثت كے بنى اسرائيل آسمانى كتابوں اور دينى احكام كے معاملے ميں اپنے اسلاف اور گذشتگان كى طرح تھے _

ثم توليتم

بنى اسرائيل كے اسلاف كے كردار كو زمانہ بعثت ميں موجو دافراد سے اور ما بعد كے زمانوں كے افراد سے نسبت دينا ( ثم توليتم) يہ اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ يہ لوگ خصلتوں اور خصوصيات ميں اپنے اسلاف سے متحد و مشترك تھے_

12 _ بنى اسرائيل كو تورات حاصل كرنے اور اسكے مطابق

 

 

عمل كرنے سے اقتدار اور حكومت ميسر آئے *

ثم توليتم من بعد ذلك

'' تولّي'' كے معانى ميں سے ايك ولايت ملنااور حكومت حاصل كرنا ہے _ مذكورہ مفہوم اسى بناپر ہے _ اس اعتبار سے اللہ تعالى كا فضل اور رحمت وہى تورات كا عطا كيا جانا اور اسكے احكام پر عمل كى توفيق ہے اور '' لكنتم من الخاسرين '' ميں خسران سے مراد كافر اور ظالم حكومت كے زير تسلط آناہے_

--------------------------------------------------

آسمانى كتابيں :

آسمانى كتابوں سے منہ پھيرنے كے نتائج9

اللہ تعالى :

اللہ تعالى كى رحمت كے نتائج 7; اللہ تعالى كے فضل كے نتائج7; اللہ تعالى كى بخشش 4

اللہ تعالى كا فضل:

جن پر اللہ تعالى كا فضل ہوا 5

امور:

تعجب آور امور2

انحطاط:

انحطاط كے عوامل 8،9

انسان:

اللہ تعالى كا انسانوں كے ساتھ عہد 3

بنى اسرائيل:

بنى اسرائيل كى عہد شكنى كے نتائج 6; بنى اسرائيل كى بخشش 4; بنى اسرائيل كا تورات سے منہ موڑنا1،5; صدر اسلام كے بنى اسرائيل 11; بنى اسرائيل اور تورات 12; بنى اسرائيل اور دين 11; بنى اسرائيل اور آسمانى كتابيں 11; بنى اسرائيل كى تاريخ 1،11،12; اللہ تعالى كا بنى اسرائيل پر فضل 5،7; بنى اسرائيل كى حكومت 12; بنى اسرائيل كى زياں كارى 6،7; بنى اسرائيل كى نجات كے اسباب 7; اللہ تعالى كا عہد بنى اسرائيل كے ساتھ 6; بنى اسرائيل كى عہد شكنى 1،2،4،5; بنى اسرائيل كا اقتدار 12; بنى اسرائيل كى ضد و ہٹ دھرمى 2

تورات:

تورات پر عمل كے نتائج 12; تورات پر عمل كى اہميت 12

رحمت:

جن پر رحمت نازل ہوئي 5

عہد:

وفائے عہد كى اہميت 3

عہد شكني:

اللہ تعالى سے عہدشكنى كے نتائج 8

عہدشكنى كا گناہ 4

كوہ طور :

كوہ طور كا اوپر جانا 2

 

گناہگار:

گناہگار اور اللہ كى رحمت 10;گناہگار اور فضل خدا 10

معجزہ :

كوہ طور كا معجزہ 2

نااميدى :

نااميدى سے اجتناب 10; اللہ كى رحمت سے

نااميدى 10

نقصان :

نقصان كے عوامل 6،8،9

ہلاكت :

ہلاكت كے اسباب 6