• صارفین کی تعداد :
  • 4360
  • 1/28/2008
  • تاريخ :

دوسری جمادی الاوّل

 

گل

دوسری جمادی الاول سنہ 1325 ھ ق کو معروف عالم دین میرزا یحییٰ بید آبادی اصفہانی (رح) نے وفات پائی ۔میرزا یحییٰ سنہ 1250 ھ ق میں اصفہان میں واقع علاقے بیدآباد میں پیدا ہوئے تھے ۔انہوں نے علوم و معارف دینی حاصل کئے اور ایک عرصے تک معروف و ممتاز عالم دین شیخ مرتضیٰ انصاری (رح) سے کسب فیض کیا ۔تدریس کے ساتھ ساتھ میرزا یحییٰ بیدآبادی اصفہانی (رح) نے متعدد کتابیں بھی لکھی ہیں جن میں تفضیل الائمہ علی الملائکہ خاص طور سے قابل ذکر ہے ۔

 

2 جمادی الاول سنہ 413 ھ ق کو معروف ادیب اور کاتب ابوالحسن علی بن ہلال بغدادی کا انتقال ہوا ۔وہ ابن بواب کے نام سے معروف تھے ۔وہ ایک زبردست خطاط تھے ۔انہوں نے ابن مقلہ کے خوشنویسی کے اصولوں میں تغیّر و تبدل کرکے خوشنویسی کے نئے اصول وضع کئے ۔اس ممتاز و معروف کاتب کے جملہ آثار میں قرآن مجید کا نفیس اور خوبصورت نسخہ خاص طور سے قابل ذکر ہے جو برطانیہ میں محفوظ ہے ۔

 

2 جمادی الاول سنہ 391 ھ ق کو ایرانی شاعر ابواسحاق کسائی مروزی کا انتقال ہوا ۔وہ سنہ 341 ھ ق میں ایران کے ایک قدیم شہر مرو میں پیدا ہوئے ۔مرو اس وقت ترکمنستان میں واقع ہے ۔کسائی نے سامانیوں کا آخری اور غزنویوں کا ابتدائی دور دیکھا تھا ۔اسی لئے اس فارسی گو شاعر کے کلام کے کچھ اشعار مذکورہ دونوں خاندانوں کے بارے میں ملتے ہیں ۔انہوں نے اہل بیت رسول (ص) خاص طور سے حضرت علی (ع) کی مدح میں بہت سے اشعار کہے ہیں۔ کسائی نے اپنے شعروں میں شعری تلمیہات و تشبیہات کے علاوہ پند و نصیحت کو کمال تک پہنچایا ۔