• صارفین کی تعداد :
  • 3662
  • 1/28/2008
  • تاريخ :

سید الاطبا تبریزی

گل

12 شعبان 1316 ھ ق کو مشہور ایرانی طبیب ، عالم اور فقیہ سید الاطبا تبریزی نے دار فانی سے کوچ کیا ۔ وہ ایران کے شمال مغرب میں واقع شہر تبریز میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے اپنے آبائی وطن میں ممتاز اساتذہ سے تعلیم حاصل کی اس کے بعد وہ علم طب کی طرف مائل ہوگئے ۔چونکہ وہ اس میں کافی دلچسپی رکھتے تھے لہذا انہوں نے اس میں کافی مہارت حاصل کی ۔سید الاطبا تبریزی نے متعدد کتابیں تحریر کی ہیں جن میں سے تاریخ تبریز اور کلیّات قانون بوعلی سینا کی طرف اشارہ کیا جاسکتا ہے ۔