• صارفین کی تعداد :
  • 5344
  • 1/26/2008
  • تاريخ :

آیت اللہ شیخ محمد خالصی (رح)

غروب

19 رجب سنہ 1383 ھ ق کو آیت اللہ شیخ محمد خالصی (رح) نے بغداد میں وفات پائی ۔ وہ خالصی زادہ کے نام سے معروف تھے ۔انہوں نے تیزی کے ساتھ علمی مدارج طے کئے ۔آیت اللہ خالصی زادہ نے دینی اورثقافتی مصروفیات کے ساتھ ساتھ مسلم ممالک میں سامراج کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کےخلاف جد و جہد کا آغاز کیا۔ وہ  با اثر مقرر اورممتاز خطیب تھے ۔سامراج مخالف سرگرمیاں جاری رکھنے اور تقریر کرنے کےالزام میں آيت اللہ خالصی زادہ کو گرفتار کرکے ایران جلاوطن کردیا گیا ۔اس نڈر مجاہد نے ایران کی 27 سالہ جلاوطنی میں موثر اور نہایت اہم ثقافتی اور مذہبی سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔آیت اللہ خالصی زادہ نے متعدد کتابیں تحریر کیں جن میں عراق میں برطانیہ کے مظالم اور خدا عالم فطرت میں خاص طور سے قابل ذکر ہیں