• صارفین کی تعداد :
  • 4049
  • 1/26/2008
  • تاريخ :

آیت اللہ سید محمد کاظم طباطبائی یزدی (رح)

گل

18 رجب سنہ 1337 ھ ق کو معروف مرجع دین آیت اللہ سید محمد کاظم طباطبائی یزدی (رح) نے عراق کے شہر نجف اشرف میں وفات پائی ۔یہ جید عالم دین ایران کے شہر یزد میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لئے نجف اشرف کے ممتاز علما کی شاگردی اختیار کی ۔ انہوں نے مختصر عرصے میں ہی اجتہاد کا درجہ حاصل کرلیا اور نجف اشرف کے اعلیٰ دینی مدرسے کے اہم اساتذہ کی صف میں ان کا شمار ہوا ۔ آيت اللہ یزدی (رح) نے دینی علوم کی تدریس کے علاوہ سیاسی اور حریت پسند تحریک میں بھی اہم کردار اداکیا ۔ انہوں نے دینی تعلیم کے فروغ کے لئے نجف میں علمی مراکز قائم کئے ۔ آیت اللہ یزدی نے بہت گراں قدر کتابوں کی تصنیف کی جن میں عروۃ الوثقیٰ اور بستان نیاز و گلستان راز خاص طور سے قابل ذکر ہیں ۔