• صارفین کی تعداد :
  • 3521
  • 1/26/2008
  • تاريخ :

 عبداللہ بن مسلم دینوری کا انتقال

گل نرگس

9 رجب 276 ھ ق کو عبداللہ بن مسلم دینوری کا 63 برس کی عمر میں انتقال ہوا ۔ وہ ابن قتیبہ کے نام سے مشہور تھے ۔ وہ عراق کے شہر کوفہ میں پیدا ہوئے ۔ انہیں علوم قرآن حدیث اور شعر و ادب پر عبور حاصل تھا ۔ وہ ایران کے مغربی شہر دینور میں قضاوت کے منصب پر فائز رہے ۔ انہوں نے بہت سی کتابیں بھی تحریر کیں جن میں  تاویلُ مُشکل القرآن، تفسیر غریب القرآن، عیون الاخبار، معانیُ الشّعر اور غریب الحدیث خاص طور سے قابل ذکر ہیں ۔