• صارفین کی تعداد :
  • 4443
  • 1/26/2008
  • تاريخ :

 ابوالقاسم شاطبی (رح)

گل رز صورتی

28 جمادی الثانی سنہ 590 ھ ق کو معروف عالم قرآن اور قاری ابوالقاسم شاطبی (رح) نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں وفات پائی۔ وہ امام القرا کے نام سے معروف تھے اور قرآت کےعلاوہ تجوید، تفسیر، حدیث، علم نحو، لسانیات اور اپنے زمانے کے تمام مروجہ علوم میں مہارت رکھتے تھے۔ شاطبی نابینا ہونے کے با وجود نہایت ذہین اور قابل شخص تھے اور انہوں نے بہت سی احادیث کو حفظ کرلیا تھا ۔ وہ زہد و تقویٰ اور اخلاق حمیدہ میں بھی مثالی شخصیت کے مالک تھے ۔ ابوالقاسم شاطبی کی کتابوں میں قصیدہ شاطبیہ خاص طور سے قابل ذکر ہے ۔ یہ کتاب مصر اور ہندوستان میں بارہا چھپ چکی ہے ۔