• صارفین کی تعداد :
  • 2839
  • 1/26/2008
  • تاريخ :

انیس جمادی الثانی

 

جنگل

انیس جمادی الثانی سنہ 8 ھ ق جمادی الثانی کے مہینے میں مسلمانوں کو سریۂ ذات السلاسل میں کامیابی حاصل ہوئی ۔اس جنگ کا سبب یہ تھا کہ کچھ مشرکین نے مدینے پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا ۔رسول اکرم (ص) کو جب اس کی خبر ملی تو آپ (ص) نے دشمن سے مقابلے کے لئے ایک دستہ روانہ کیا لیکن یہ دستہ دشمن کے فوجی وسائل اور ہتھیاروں سے مرعوب ہوکر واپس آگیا ۔رسول اکرم (ص) نے ایک اور شخص کو دشمن سے مقابلے کے لئے دستے کا سردار بناکر بھیجا لیکن دشمن سے مقابلہ کئے بغیر یہ دستہ بھی واپس آگیا ۔آخر کار رسول اکرم (ص) نے حضرت علی (ع) کو فوج کا سردار بناکر روانہ کیا ۔ حضرت علی (ع) نے دشمن پر بھر پور حملے کرکے سپاہ اسلام کو فتح و کامرانی سے ہمکنار کرایا ۔رسول اکرم (ص) حضرت علی (ع) کی اس کامیابی سے اس قدر خوش ہوئے کہ آپ نے خود لشکر اسلام کا خیر مقدم کیا۔ بہت سے مورخین اور سیرت نگاروں نے لکھا ہے کہ سورۂ عادیات اسی کامیابی کی مناسبت سے نازل ہوا ہے۔