• صارفین کی تعداد :
  • 3931
  • 1/26/2008
  • تاريخ :

 ابن ہیثم

رز قرمز

 13 جمادی الثانی 430 ھ ق کو پانچویں صدی ہجری قمری کے ایک عظیم مسلمان سائنس داں ، ریاضی داں اور ماہر طبیعیات ابن ہیثم کا قاہرہ میں انتقال ہوا ۔ وہ 354 ھ ق میں بصرہ میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے اپنی زندگی کا کچھ حصّہ یہیں گزارا پھر وہ اپنی تعلیم کی تکمیل کے لئے مصر چلے گئے ۔ بہت تحقیق و تلاش کے بعد وہ ایک بڑے ریاضی داں بن گئے ۔ ابن ہیثم طبیعیات، طب، فلسفہ اور علم نجوم کے بھی استاد تھے۔ انہوں نے روشنی کے انعکاس کے بارے میں جامع اور وسیع تحقیقات انجام دیں۔ ابن ہیثم نے علم ریاضی کا جدید طریقہ ایجاد کیا۔ اس مسلمان دانشور نے اور جو کارہائے نمایاں انجام دئیے ان میں ڈارک روم کے مفصل اصول اور خرد بین کی ایجاد ہے جس کا استعمال نہ صرف فلمی صنعت میں کیا جاتاہے بلکہ گلیلو اور کیپلر کی ایجادات میں بھی بہت اثر انداز رہی ہے۔ اس عظیم مسلمان دانشور نے ریاضیات، طب اور علم نجوم کے موضوع پر بے شمار کتابیں لکھی ہیں ۔