• صارفین کی تعداد :
  • 3620
  • 1/23/2008
  • تاريخ :

پہلی جمادی الثانی

 

شکوفه

 یکم جمادی الثانی 659 ھ ق کو اندلسی ادیب محدث اور فقیہ ابن سید الناس نس تیونس میں وفات پائی۔    وہ 597 ھ ق میں موجودہ اسپین کے علاقے اشبلیہ کے قریبی علاقے میں پیدا ہوئے تھے اور وہیں اپنی تعلیم کا آغاز کیا ۔ ابن سید الناس برسوں تک درس و تدریس میں مشغول رہے اور بہت سے شاگردوں کی تربیت کی وہ شعرگوئی کی بھی اچھی صلاحیت رکھتے تھے اور ان کے اکثر اشعار رسول اکرم (ص) کی مدح میں ہیں ۔ ابن سید الناس کی کتابوں میں سیرت رسول اکرم (ص) کے بارے میں ان کی ایک کتاب کی طرف خاص طور سے اشارہ کیا جاسکتاہے ۔