• صارفین کی تعداد :
  • 3586
  • 1/23/2008
  • تاريخ :

23 محرم سنہ 1209 ھ ق کو معروف مسلمان عالم دین آیت اللہ ملّا مہدی نراقی (رح) نے وفات پائی ۔

 

گل

وہ اپنی ابتدائی تعلیم ایران میں مکمل کرنے کے بعد عراق کے شہر نجف اشرف میں واقع اعلیٰ دینی درسگاہ چلے گئے اور وہاں ممتاز اساتذہ سے کسب فیض کیا ۔ انہوں نے بڑی محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم جاری رکھی اور مختلف دینی علوم میں مہارت حاصل کی ۔ اس کے بعد کتابوں کی تصنیف و تالیف اور تدریس میں مشغول ہوگئے ۔ جامع السعادات ملّا مہدی نراقی (رح) کی معروف کتابوں میں سے ہے ۔ ان کی ایک اور معروف کتاب کا نام انیس الموحدین ہے جس میں دین اسلام کو بڑی سادہ زبان میں پیش کیا گيا ہے ۔