• صارفین کی تعداد :
  • 3863
  • 1/22/2008
  • تاريخ :

حضرت امام مہدی (عج) پیغمبر اکرم کی اولاد میں سے ہیں

 

گل نرگس

۱۔ابوسعیدخدری نے پیغمبراسلام سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا:۔

المھدی منی اجلنی الجبھة ،اقنی الانف ،یملوالارض قسطا وعد لا کما ملت ظلما وجورایملک سبع سنین

مہدی مجھ سے ہیں وہ کشادہ جبین اورابھری ناک والے ہوں گے زمین کوعدل وانصاف سے اس طرح بھر دیں گے جس طرح ظلم وجورسے بھری ہوگی اورسات سال تک حکومت کریں گے۔

اس حدیث کو حاکم نے مسلم کی شرط پرصحیح قرار دیا ہے نیزکنجی شافعی ، سیوطی ، شیخ منصورعلی ناصف نے التاج الجامع الاصول ،میں اورابوفیض نے اسے صحیح قرار ہے (مستدرک حاکم ۴:۵۵۷،کنجی کی البیان :۵۰۰، الجامع الصیغر۲:۶۷۲ ۔۹۲۴۴، التاج الجامع للاصول ۵:۳۴۳، ابرازالوھم :۵۰۸)

بغوی نے اسے حسن شمارکیا ہے ابن قیم نے اس کی سندکوجیدکہا ہے (مصابیح السنة ۳:۴۹۲۔۴۲۱۲، ابن قیم کی المنارالنیف:۱۴۴۔۳۳۰)

اوراس کو ابوسعیدسے ابوداؤد،عبدالرزاق اورخطابی نے معالم السنن میں ذکرکیاہے اور شیعوں میں سے اسے ابن طاؤس اورابن بطریق نے نقل کیا ہے(سنن ابی داؤد ۴:۱۰۷۔۴۳۸۵،التشریف بالنن :۱۵۳۔۱۸۹و۱۹۰ باب ۱۵۰ ابن حمادسےفتنمیں۱:۳۶۴۔۱۰۶۳ور ۱۰۶۴،اورابن بطریق حلی کی العمدہ:۴۳۳۔۹۱۰)

 

۲۔ امیر المومنین علیہ السلام پیغمبراکرم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:۔

المھدی من ولدی تکون لہ غیبة و حیرة تضل فیھا الامم ،یاتی بذخیرة الانبیاء فیملوھا عدلا وقسطا کما ملئت جوراوظلما

مہدی میری اولادسے ہیں انہیں غیبت کا سامنا ہوگا جس میں اقوام گمراہ ہوجائیں گی آپ انبیائکا خزانہ لے کے آئیں گے پس زمین کواس طرح عدل وانصاف سے بھردیں گے جس طرح ظلم وجورسے بھری ہوگی۔

اس حدیث کوشیخ صدوق نے کمال الدین میں ذکرکیا ہے اورجوینی شافعی نے فرائد السمطین میں اورقندوزی حنفی نے ینابیعالمودة میں اس سے استد لال کیا ہے(کمال الدین ۱:۲۸۷۔۲۵فرائد السمطین ۲:۳۲۵۔ ۵۸۷ ینابیع المودة :۳باب نمبر ۹۴)

اب تک جن احادیث کوہم نے ذکر کیا ہے اب سے واضح ہوگیا کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام حضرت علی علیہ السلام کی اس اولادسے ہوں گے جس کاسلسلہ حضرت فاطمہ زھرااسلام علیھا سے چلا ہے جیسا کہ اس کی وضاحت خودحدیث نے کی ہے۔