• صارفین کی تعداد :
  • 5321
  • 1/22/2008
  • تاريخ :

طہارت آیات کی روشنی میں

 

شکوفه

۱۔  ”واذابتليٰ ابراہيم ربہ بکلمات فاتمہن۔“  (بقرہ۔۱۲۴)

پروردگار نے ابراہيم کاچند کلمات(اصول طہارت)کے ذریعہ امتحان ليااور انہوںنے اسے مکمل کرديا ۔

 

۲۔  ”يااےھاالذين اٰمنواکلوا من طيّبات مارزقناکم۔“  (بقرہ۔۱۷۲)

ايمان والوں ہمارے دئے ہوئے پاکيزہ رزق کو استعمال کرو۔

 

۳۔  ”انما حرّم عليکم الميتة والدم ولحم الخنزير۔“  (بقرہ۔۱۷۳)

تمہارے لئے مردار،خون اور سور کے گوشت کو حرام (نجس)کرديا گيا ہے۔

 

۴۔  ”ےسئلونک عن الخمروالميسرقل فيھما اثم کبير۔“  (بقرہ۔۲۱۹)

يہ لوگ شراب اور جوے کے بارے ميں سوال کرتے ہيںتو کہہ دےجئے ان ميں بہت بڑا گناہ(رجس)پايا جاتا ہے۔

 

۵۔  ”ولاتقربوھن حتيٰ ےطہرن۔“  (بقرہ۔۲۲۲)

عورتوں سے اس وقت تک مقاربت نہ کروجب تک حيض سے پاک نہ ہوجائےں۔

 

۶۔  ”ولاجنباًالاعابرى سبيل حتيٰ تغسلوا۔“  (نساء۔۴۳)

حالت جنابت ميں مسجد سے صرف گزر سکتے ہو جب تک غسل نہ کرلو۔

 

۷۔  ”اذاقمتم الى الصلاة فاغسلوا وجوھکم وايديکم۔“  (مائدہ۔۶)

نماز کے لئے اٹھو تو چہرہ اور ہاتھوں کودھووٴ(وضو کرو)۔

 

۸۔  ”انما الخمر والمےسروالانصاب والازلام رجس۔“  (مائدہ۔۹۰۔۹۱)

شراب،جوا،پانسہ سب رجس ہيں۔

 

۹۔  ”انزل عليکم من السماء ماء اًليطھرکم بہ۔“  (انفال۔۱۱)

پروردھار نے آسمان سے پانى کو وسيلہٴ طہارت بنا کر نازل کيا ہے۔

 

رز سرخ

 

۱۰۔  ”انما المشرکون نجس۔“  (توبہ۔۲۸)

مشرکين نجس ہيں۔

 

۱۱۔  ”فيہ رجال يحبون ان يتطھروا۔“  (توبہ۔۱۰۸)

اس مسجد ميں ايسے افراد پائے جاتے ہيںجو طہارت کو پسند کرتے ہيں۔

 

۱۲۔  ”نسقےکم ممافى بطونہ من بين فرث ودم لبناخالصاً۔“  (نحل۔۶۶)

ہم جانور کے شکم سے خالص اور پاکيزہ دودھ عطا کرتے ہيں۔

 

۱۳۔  ”فاخلع نعليک انک بالوادالمقدس طويٰ۔“  (طٰہٰ۔۱۲)

موسيٰ!نعلين اتار دو تم ايک پاکيزہ وادى ميں ہو۔

 

۱۴۔  ”فاجتنبواالرجس من الاوثان۔“  (الحج۔۳۰۔۳۱)

خبردار!بتوںکي نجاست وخباثت سے دور رہو۔

 

۱۵۔  ”لقد انزلنا من السماء ماء اًبقدر۔“  (مومنون۔۱۸)

ہم نے آسمان سے مخصوص مقدار ميں پانى نازل کيا ہے۔

 

۱۶۔  ”وانزلنا من السماء ماء اًطھوراً۔“  (فرقان۔۴۸)

ہم نے آسمان سے پاک کرنے والا پانى نازل کيا ہے۔

 

۱۷۔  ”لايمسّہ الّا المطھرون۔“  (واقعہ۔۷۹)

قرآن کو پاکيزہ افراد کے علاوہ کوئى مس نہيں کر سکتا ہے۔

 

۱۸۔  ”وثيابک فطھرواالرجز فاھجر۔“  (مدثر۔۴۔۵)

پيغمبر!لباس کو پاکيزہ رکھيںاور کثافت سے دور رہيں۔