• صارفین کی تعداد :
  • 2892
  • 1/16/2008
  • تاريخ :

عید نوروز کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا قوم کے نام پیغام

 

آیت اللہ العظمی خامنہ ای

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قوم کے نام اپنےنوروز کے پیغام میں  سال 1386 ہجری شمسی کو قومی یکجہتی اور اسلامی اتحاد و انسجام کا سال قراردیا ہے  رہبر معظم نے عید نوروز کو ایرانی قومی جشن کے عنوان سے قوم کے ہر فرد اور دنیا کے ہر گوشے میں مقیم ایرانیوں اور ان تمام اقوام کو مبارک باد پیش کی ہے جو نوروز کے موقع پر جشن منعقد کرتے ہیں رہبر معظم نے فرمایا کہ نوروز کے موقع پر زندگی کو نئی طراوت ، خوشی اور مسرت حاصل ہوتی ہے دل ایکدوسرے کے نزدیک تر ہوتے ہیں باہمی روابط کو مضبوط اور مستحکم بنانے کا بہترین موقع فراہم ہوتا ہے مہر و محبت اور عطوفت کے جلوے نظر آتے ہیں اور ان تمام موارد کی دین مبین اسلام نے تائید کی ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ1385 کا سال پیغبر اسلام (ص) کے نام نامی سے موسوم  تھا اور گذشتہ سال پیغمبر (ص) عظیم الشان کے نام و ذکر و یاد سے مزین رہا ہے انھوں نے فرمایا کہ در حقیقت ہر سال پیغمبر اسلام (ص) کے نام نامی اور اسم  گرامی سے مزین ہے لیکن گذشتہ سال آنحضور (ص) کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معرفت و شناخت پر زوردیا گیا رہبر معظم نے فرمایا کہ  ایرانی عوام ہر سال علمی پیشرفت اور ترقی کے نئے اور جدید داخل ہورہی ہے اور ایرانی قوم کے دشمنوں نے ایرانی عوام کی علمی ترقی و پیشرفت اور شان و شوکت کو دیکھ کر ان کے خلاف نفسیاتی جنگ چھیڑ رکھی ہے وہ ایرانی عوام کی صفوں میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس لئے موجودہ سال کوقومی اتحاد اور اسلامی یکجہتی کے سال کے نام سے موسوم کیا ہے اور اس سال ایرانی عوام اور امت اسلامی باہمی اتحاھ اور یکجہتی سے دشمنان اسلام کی تمام سازشوں اور کوششوں کو ناکام بنادیں گے