• صارفین کی تعداد :
  • 3476
  • 1/16/2008
  • تاريخ :

تئیس جمادی الثانی

 

گل

23 جمادی الثانی 709 ہجری قمری کو مشہور مسلمان لغوی ، محدّث ، مفسّر اور فقیہ ابن عطاء اللہ المعروف شیخ کبیر (رح) نے وفات پائی ۔وہ قاہرہ کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ابن عطاء اللہ نے مشہور اساتذہ سے تعلیم حاصل کی اور اپنے دور کے عظیم فقیہ بن گئے ان کا حلقۂ درس وسیع تھا ۔ابن عطاء اللہ کا حکام و سلاطین کے وعظ و نصیحت اور اصلاح کو علمائے کرام کی ذمہ داری سمجھتے اور خود بھی اس پر عمل کرتے ہوئے اپنے دور کے حکام کو نصیحت کرتے تھے ۔ابن عطاء اللہ کی اہم تصانیف میں الحکَمُ العطائيہ اور المناجاتُ العطائیہ کے نام لئے جا سکتے ہیں ۔

 

23 جمادی الثانی سنہ 1340 ھ ق کو بزرگ عالم و فقیہ آیت اللہ ملا حبیب اللہ شریف کاشانی (رح) نے وفات پائی ۔وہ سنہ 1262 ھ ق میں پیدا ہوئے تھے ۔ملا حبیب اللہ بچپن سے ہی قرآن کریم اور دینی علوم کی تحصیل میں مشغول ہوگئے تھے ۔انہوں نے تھوڑے ہی عرصے میں علمی مدارج طے کرلئے اور 18 سال کی عمر میں درجۂ اجتہاد پر فائز ہوئے ۔ملا حبیب اللہ اخلاقی اور علمی مسائل میں مصروف رہنے کے ساتھ ساتھ وقت کے متقاضي اور ضروری مواقع پر سیاسی معاملات میں دلچسپی لیتے تھے ۔آيت اللہ ملا حبیب اللہ شریف کاشانی (رح) نے مختلف اور متعدد تالیفات چھوڑی ہیں جن میں اسرار العارفین خاص طور سے قابل ذکر ہے ۔