• صارفین کی تعداد :
  • 4002
  • 1/16/2008
  • تاريخ :

بائیس محرم الحرام

شکوفه

22 محرم سنہ 354 ھ ق کو عظیم مسلمان ریاضی داں اور ماہر طبیعیات ابو علی حسن بن ہیثم بصری ، عراق کے جنوبی شہر بصرے میں پیدا ہوئے ۔ وہ ابن ہشیم کے نام سے مشہور تھے ۔ان کو طب ، ریاضي ، طبیعیات ، ہندسہ ، نجوم اور منطق کے علوم پر  مکمل عبور حاصل تھا ۔ ان علوم سے متعلق انہوں نے گراں بہا تالیفات چھوڑی ہیں ۔ وہ عظیم مسلمان دانشوروں کے علوم سے بھی بہرہ مند ہوئے ۔ یورپی ماہرین مشرقیات نے ابن ہشیم کے آثار سے متعلق وسیع تحقیقات کیں اور ان کو تاریخ علم میں اعلیٰ مقام دیا ہے ۔ ابن ہشیم کی اہم ترین کتاب المناظر ہے ۔