• صارفین کی تعداد :
  • 4208
  • 1/16/2008
  • تاريخ :

اکیس محرم الرام

گل

21 محرم سنہ 726 ھ ق کو معروف مسلمان دانشور اور فقیہ علامہ حلّی نے وفات پائی ۔ آپ عراق کے شہر حلہ کے رہنے والے تھے ۔ آپ کے والد سدید الدین علی کا شمار بھی اس زمانے کے مشہور دانشوروں اور فقہا میں ہوتا تھا ۔ علامہ حلّی نے بچپن سے ہی قرآن اور دینی علوم کی تعلیم حاصل کرنا شروع کردی تھی اس زمانے کے مختلف علوم ابتدا میں اپنے والد اور پھر عظیم دانشوروں جیسے خواجہ نصیرالدین طوسی کے زیر سایہ حاصل کئے ۔ اس کے کچھ عرصے کے بعد علامہ حلی اجتہاد کے درجے پر فائز ہوگئے ۔ ان کے جملہ آثار میں تذکرۃ الفقہا ، نہج الایمان اور منتہی المطالب خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔