• صارفین کی تعداد :
  • 4078
  • 1/16/2008
  • تاريخ :

انیس محرم الحرام

گل نرگس

19 محرم سنہ 366 ھ ق کو آل بویہ خاندان کے ایک بادشاہ حسن بن بویہ کا انتقال ہوا ۔ وہ رکن الدولہ دیلمی کے نام سے مشہور تھے۔جنوبی اور مغربی ایران پر ان کی حکومت تھی ۔ قابل ذکر ہے کہ آل بویہ کا ایران کے مشہورترین مسلمان خاندانوں میں شمار ہوتا تھا جس کی حکومت سنہ 320 ھ ق سے ایران اور عراق کے وسیع علاقوں اور شام کی شمالی سرحدوں تک تھی ۔ اس سلسلۂ بادشاہت کے بعض حکمرانوں نے اسلامی ثقافت و علوم کی قابل قدر خدمات انجام دی ہیں