• صارفین کی تعداد :
  • 4269
  • 1/16/2008
  • تاريخ :

تیرہ محرم الحرام

 

غنچه لاله

13 محرّم سنہ 1021 ھ۔ق کو معروف ایرانی عالم دین اور فقیہ ملا عبداللہ شوشتری نے وفات پائی ۔انہوں نے عراق کے شہر نجف اشرف میں واقع اعلی دینی درسگاہ میں برسوں تعلیم حاصل کی اور ممتاز علما سے کسب فیض کیا ۔اس کے بعد وہ ایران واپس آگئے اور درس وتدریس میں مشغول ہوگئے ۔ملا عبداللہ شوستری کا زہدوتقوی بہت زیادہ مشہور تھا اور ان کی سادہ زندگی کا عام شہرہ تھا ۔اس کے علاوہ وہ لوگوں کی مشکلات اور مسائل دورکرنے میں پیش پیش رہتے اور لوگوں کے دکھ دردمیں شریک رہتے تھے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

13 محرّم الحرام 376 ھ۔ق کو مشہور ایرانی ماہر فلکیات ونجوم ابولحسن عمر صوفی رازی نے وفات پائی ۔صوفی رازی آل بویہ خاندان کے بادشاہ عضد الدّرلہ دیلمی کے دربار سے منسلک تھے ۔چنانچہ انہوں نے انہی کے نام اپنی گرانقدر کتاب صورالکواکبلکھی۔ریاض میں صوفی رازی کی واحد کتاب کا نام اشکال متساوی الاضلاع ہے