• صارفین کی تعداد :
  • 3975
  • 1/15/2008
  • تاريخ :

12 محرم الحرام

 

کاروان

بارہ محرم الحرام 61 ھ۔ق کو اسیران کربلا کا قافلہ شہر کوفے میں داخل ہوا ۔شہدائے کربلا کے یتیموں، بیواؤں اور دوسری خواتین اور بچوں پر مشتمل اس لٹے ہوئے قافلے کی قیادت فرزند رسول (ص) حضرت امام زین العابدین  ‎علیہ السلام اور  حضرت امام حسین ‎علیہ السلام کی شیردل بہن حضرت زینب کبری علیہا سلام کررہی تھیں ۔ان دونوں ہستیوں نے یزیدی فوج کے مظالم اور کربلا میں اعزّہ و اقارب کی شہادت کا غم سہنے کے باوجود دلیرانہ انداز میں کوفہ کے دربار وبازار میں واقعۂ کربلا کے مضمرات سے لوگوں کو آگاہ اور یزیدیوں کے جرائم کوفاش کیا ۔انہوں نے اپنے خطبوں میں کوفہ والوں کی حضرت امام حسین ‎علیہ السلام  سے بے وفائی کی سرزنش بھی کی اسی طرح کوفے میں قیام کے دوران حضرت امام زین العابدین ‎علیہ السلام  اور حضرت زینب کبری ‎علیہ السلام نے حضرت امام حسین ‎علیہ السلام کے انقلاب کا پیغام بنحو احسن لوگوں تک پہنچایا ۔