• صارفین کی تعداد :
  • 3424
  • 1/15/2008
  • تاريخ :

ارکان زمین

طبیعت

306 : امام باقر (ع) فرماتے ہیں کہ  رسول اکرم (ص) وہ دروازہ رحمت ہیں جس کے بغیر جنت میں داخلہ ممکن نہیں ہے ، وہ راہ ہدایت ہیں کہ جو اس پر چلا وہ خدا تک پہنچ گیا یہی کیفیت امیر المومنین (ع) اور ان کے بعد کے جملہ آئمہ کی ہے، پروردگار نے انھیں زمین کا رکن بنایاہے تا کہ اپنی جگہ سے ہٹنے نہ پائے اور اسلام کا ستون قرار دیا ہے اور راہ ہدایت کا محافظ بنایاہے، کوئی راہنما ان کے بغیر ہدایت نہیں پاسکتاہے اور کوئی شخص اس وقت تک گمراہ نہیں ہوتاہے جبتک ان کے حق میں کوتاہی نہ کرے ، یہ خدا کی طرف سے نازل ہونے والے جملہ علوم ،بشارتیں، انذار سب کے امانتدار ہیں اور اہل زمین پر اس کی حجت ہیں ، ان کے آخرکے لئے خدا کی طرف سے وہی ہے جو اول کے لئے ہے اور اس مرحلہ تک کوئی شخص امداد الہی کے بغیر نہیں پہنچ سکتاہے۔( کافی 1 ص 198 / 3 ، اختصاص ص 21 ، بصائر الدرجات 199/1)۔

307 : امام باقر (ع) نے امیر المومنین (ع) کی زیارت میں فرمایا آپ اہلبیت (ع) رحمت ، ستون دین ، ارکان زمین اور شجرہ طیبہ ہیں ۔( تہذیب 6 ص 28 ، 53 از موسیٰ بن ظبیان ، الفقیہ 2 ص 591 ، 3197 ، 3197 ، کامل الزیارات ص 45)۔

امام باقر (ع) ، ہم زمین کی بنیادیں ہیں اور ہمارے شیعہ اسلام کے حاصل کرنے کے وسائل ہی۔(تفسیر عیاشی 2 ص 243 / 18 ، از ابوبصیر)۔