• صارفین کی تعداد :
  • 5362
  • 1/14/2008
  • تاريخ :

اسم اعظم

رز زرد

47۔ امام علی (ع) ! قسم ہے اس ذات کی جس نے دانہ کو شگافتہ کیا اور جاندار کو پیدا کیا کہ میں زمین و آسمان کے ملکوت میں وہ اختیارات رکھتاہوں کہ اگر تمھیں اس کے ایک حصّہ کا بھی علم ہوجائے تو تم برداشت نہیں کرسکتے ہو۔ پروردگار کے 72 اسم اعظم ہیں جن میں سے آصف بن برخیا کو ایک معلوم تھا اور اس کے پڑھتے ہی زمینیں پست ہوگئیں اور انھوں نے ملک سبا سے تخت بلقیس اٹھالیا اور پھرزمینیں برابر ہوگئیں اور ہمارے پاس کل 72 اسماء کا علم ہے، صرف ایک نام ہے جسے خدا نے اپنے علم غیب کا حصہ بناکر رکھاہے۔( بحار الانوار 27 / 37 / 5 ، البرہان 2 ص 490 / 2 روایت سلمان فارسی)۔

48۔ امام صادق (ع) ! جناب عیسیٰ بن مریم کو دو حرف عطا ہوئے تھے جن سے سارا کام کررہے تھے اور جناب موسیٰ کو چار حرف عطا ہوئے تھے۔

حضرت ابراہیم کو 8 حرف ملے تھے اور حضرت نوح کو 15 حرف اور حضرت آدم کو 25 حرف اور اللہ نے حضرت محمد کے لئے سب جمع کردئے مالک کے 73 ، اسم اعظم ہیں جن میں سے 72 ، اپنے پیغمبر کو عنایت فرمائے ہیں اور ایک اپنی ذات کے لئے مخصوص کرلیا ہے۔( کافی 1 ص 230 /2) بصائر الدرجات 208 / 2 ، تاویل الآیات الظاہرہ ص 479 روایت ہارون بن الجہم)۔

49۔ امام ہادی (ع) ! اللہ کے اسم اعظم 73 ہیں آصف بن برخیا کے پاس ایک تھا جس کا حوالہ دینے سے ملک سبا تک کی زمینیں پست ہوگئیں اور انھوں نے تخت بلقیس کو اٹھاکر جناب سلیمان کے سامنے پیش کردیا اور اس کے بعد پھر ایک لمحہ میں برابر ہوگئیں اور ہمارے پاس ان میں سے 72 ہیں8 صرف ایک نام خدا نے اپنے لئے مخصوص کرر کھاہے۔( کافی 1 ص 230 / 3 مناقب ابن شہر آشوب 4 ص 406 ، اثبات الوصیّہ 254 روایت علی بن محمد النوفلی)۔