• صارفین کی تعداد :
  • 4595
  • 1/14/2008
  • تاريخ :

معصوم چھاردھم

 

الهم صل علی حجتک فی ارضک

روزجمعہ

السلام علیک یاحجۃ اللہ فی ارضہ السلام علیک یا عین اللہ فی خلقہ السلام علیک یا نور اللہ الذی یھتدی بہ المھتدون و یفرج بہ عن المومنین السلام علیک ایھا المھذب الخائف السلام علیک ایھا الولی الناصح السلام علیک یاسفینۃ النجاۃ السلام علیک یا عین الحیات السلام علیک صلی اللہ علیک و علی آل بیتک الطیبین الطاھرین السلام علیک عجل اللہ لک ما وعدک من النصر و ظھور الامر السلام علیک یا مولای انا مولاک عارف باولیک و آخریک اتقرب الی اللہ تعالی بک وبال بیتک و انتظر ظھورک و ظھور الحق علی یدیک و اسئل اللہ ان یصلی علی محمد و آل محمد و ان یجعلنی من المنتظرین لک والتابعین والناصرین لک علی اعدائک و المستشھدین بین یدیک فی جملہ اولیائک یا مولای یا صاحب الزمان صلوات اللہ علیک و علی آل بیتک ھذا یوم الجمعۃ و ھو یومک المتوقع فیہ ظھورک  و الفرج فیہ للمومنین علی یدیک و قتل الکافرین بسیفک و انا یامولای فیہ ضیفک و جارک وانت یا مولای کریم من اولاد الکرام و مامور بالضیافۃ و الاجارۃ فاضفنی و اجرنی صلوات اللہ علیک و علی اھل بیتک الطاھرین ۔

نزیلک حیث ماابجھت رکابی               وضیفک حیث کنت من البلاد

ترجمہ

 

سلام ہو آپ پر اے اللہ کی حجت زمین میں سلام ہوآپ پراے نمائندہ خدا مخلوق کے درمیان سلام ہو آپ پر اے اللہ کے نور جس سے ہدایت والے ہدایت پاتے ہیں اور اس کے ذریعہ سے مومنین کو کشادخی حاصل ہوگی،  سلام ہو آپ پر اے  پاکیزہ اور خوف رکھنے والے سلام ہو آپ پر اے اللہ کے ولی اور نصیحت کرنے والے سلام ہو آپ پر اے کشتی نجات، سلام ہو آپ پر اے سرچشمہ زندگی، سلام ہو آپ پر اللہ کا درود ہو آپ پر اور آپ کے اہل بیت طیبین وطاہرین پر۔ سلام ہو آپ پر خداوند عالم جلدی کرے سلطنت کے ظہور اور نصرت میں جس کاوعدہ کیا ہے سلام ہو آپ پر اے میرے مولا میں آپ کا دوست ہوں میں آپ کے اول و آخر (پیغمبر (ص) سے امام زمانہ (ع) تک ) کا پہچاننے والا ہوں میں آپ کے ذریعہ اور آپ کے اہلبیت (ع) کے ذریعہ اللہ سے قریب ہوتا ہوں اور آپ کے ظہور اور آپ کے ذریعہ سلطنت حق کے ظہور کا انتظار کرتا ہوں اور اللہ سے سوال کرتا ہوں کہ وہ درود بھیجے محمد وآل محمد (ص) پر اور مجھے آپ کے انتظار کرنے والوں کے تابعین اور آپ کے دشمنوں کے مقابلہ میں ناصر قرار دے اور آپ کے ان دوستوں میں جو شہادت کے فیض سے فیضیاب ہوئی قرار دے اے میرے مولا اے صاحب الزماں اللہ کا درود ہو آپ پر اور آپ کے اہلبیت طاہرین(ع) پر یہ جمعہ کا دن جو آپ کا دن ہے جس میں آپ کے ظہور کی توقع کی جاتی  ہے اور جس میں مومنوں کے لئے آپ کے ہاتھوں  پر کامیابی  ہے اور کافروں کا قتل ہوگا آپ کی تلوار سے اور میں اے میرے مولا اس میں آپ کا مہمان  ہوں اور آپ  کی  پناہ میں ہوں اور اے میرے مولا آپ کریم ہیں اور کریم کی اولاد میں ہیں اور مہمان نوازی اور پناہ کے لئے مامور ہیں تو مجھے اپنی مہمانی اور پناہ میں لے لیجئے اللہ کا درود ہو آپ  پر اور آپ کے اہلبیت طاہرین (ع)  پر۔

میں آپ کے پاس اترتا ہوں جہاں بھی میری سواری متوجہ ہو اور میں آپ کا مہمان ہوں  چا ہے جس شہر میں بھی ہوں ۔