• صارفین کی تعداد :
  • 3472
  • 1/14/2008
  • تاريخ :

جہاد ميں پيشقدمى كرنيوالوں كا اكرام

 

گل مینا

مسلمانوں اور كفار كے درميان جو پہلى جنگ ہوئي وہ " جنگ بدر "" تھى جن لوگوں نے رسول اكرم (ص) كے ساتھ اس جنگ ميں شركت كى تھى وہ "" اہل بدر""كے عنوان سے پيغمبر اكرم (ص) اور صدر اسلام كے مسلمانوں كے نزديك خصوصيت كے حامل تھے_

حضرت پيغمبر اعظم (ص) جمعہ كے دن "" صفہ"" پر بيٹھے ہوئے تھے اور لوگوں كى كثرت كى وجہ سے جگہ كم تھى ( رسول خدا (ص) مہاجرين و انصار ميں سے "" اہل بدر"" كى تكريم كررہے تھے) اسى حال ميں اہل بدر ميں سے كچھ لوگ منجملہ ان كے ثابت ابن قيس بزم ميں وارد ہوئے اور پيغمبر (ص) كے روبرو كھڑے ہوكر فرمايا: السلام عليك ايہا النبى و رحمة اللہ و بركاتہ آ پ (ص) نے ان كے سلام كا جواب ديا اس كے بعد ثابت نے مسلمانوں كو سلام كيا مسلمانوں نے بھى جواب سلام ديا وہ اسى طرح كھڑے رہے اور رسول خد ا (ص) كے پاس جمع ہونے والى بھيڑ كى طرف ديكھتے رہے ليكن ان كو كسى نے جگہ نہيں دى پيغمبر (ص) پر يہ بات بہت گراں گذرى آنحضرت (ص) نے اپنے اردگرد بيٹھے ہوئے مہاجرين و انصار ميں سے چند افراد سے كہ جو اہل بدر ميں سے نہيں تھے كہا : فلاں فلاں تم اٹھو پھر اہل بدر ميں سے جتنے لوگ وہاں موجود تھے اتنے ہى دوسرے افراد كو اٹھاكر اہل بدر"" كو بٹھايا يہ بات ان لوگوں كو برى لگى جن كوپيغمبر (ص) نے اٹھايا تھا ان كے چہرے پر ناراضگى كے آثار دكھائي دينے لگے ، منافقين ميں سے كچھ لوگوں نے مسلمانوں سے كہا كہ كيا تم يہ

   تصور كرتے ہو كہ تمہارا پيغمبر (ص) عدالت سے كام ليتاہے ، اگر ايسا ہے تو پھر اس جگہ انہوں نے عدالت سے كيوں نہيں كام ليا ؟ پيغمبر (ص) نے ان كو اپنى جگہ سے كيوں اٹھا ديا جو پہلے سے بيٹھے ہوئے تھے اور يہ بھى چاہتے تھے كہ ہم پيغمبر (ص) سے قريب رہيں ؟ اور ان افراد كو ان كى جگہ پر كيوں بٹھا ديا جو بعد ميں آئے تھے؟ اس وقت آيہ كريمہ نازل ہوئي :

""يا ايہا الذين آمنوا اذا قيل لكم تفسحوا فى المجالس فافسحوايفسح اللہ لكم و اذا قيل انشزوا فانشزوا"" (1)

اے اہل ايمان جب تم سے كہا جائے كہ اپنى اپنى مجلس ميں ايك دوسرے كيلئے جگہ كشادہ كردو تو خدا كا حكم سنو اور جگہ چھوڑ دو تا كہ خدا تہارے (مكان و منزلت) ميں وسعت دے اور جب يہ كہا جائے كہ اپنى جگہ سے اٹھ جا و تب بھى حكم خدا كى اطاعت كرو (2)

رسول خدا (ص) كا اہل بدر كا احترام كرنا اسلامى معاشرہ ميں بلند معنوى قدروں كى احياء اور راہ خدا ميں جہاد كے سلسلہ ميں پيش قدمى كرنيوالوں كے بلند مقام كا پتہ ديتاہے اسى وجہ سے رسول اكرم (ص) كى سنت كے مطابق صدر اسلام كے مسلمانوں كے درميان "" اہل بدر"" خاص احترام اور امتياز كے حامل تھے_

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1) (مجادلہ 11)_

2) ( بحار ج17 ص 24)_